تہران: ایران میں زمینی حملے کی صورت میں چیجینیا کے مجاہدین نے امریکی فوج کے خلاف لڑنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
اس حوالے سے ایران کے پریس ٹی وی نے چیچن مجاہدین کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق چیچن مجاہدوں کی ایک یونٹ امریکی فوجیوں کے زمینی حملے کی صورت میں ایران میں تعینات ہونے کے لیے تیار ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق اگر ایسا ہوا اور روس سے چیجن مجاہدین ایران میں لڑنے کے لیے آئے تو امریکی فوجیوں کو بڑی تعداد میں نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق امریکی فوج ایرانی سرزمین پر اتری تو افغان طالبان بھی امریکیوں اور اسرائیلیوں سے لڑنے کے لیے ایران جا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی میڈیا کے مطابق پینٹا گون تہران میں زمینی افواج اتارنے پر غور کررہا ہے۔