نیویارک: امریکا میں آباد یہودیوں کی اکثریت نے ٹرمپ کی پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہوئے جنگ بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔
جے اسٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک سروے کے مطابق زیادہ تر امریکی یہودی ایران کے خلاف امریکی جنگ کی مخالفت کرتے ہیں۔
سروے، جس میں 800 رجسٹرڈ امریکی یہودی ووٹرز کا سروے کیا گیا، پایا گیا کہ 60 فیصد فوجی کارروائی کی مخالفت کرتے ہیں اور 58 فیصد کا خیال ہے کہ اس سے امریکا کمزور ہوتا ہے۔
63 فیصد یہودیوں کا کہنا ہے کہ جنگ بند کرکے سفارتکاری کے ذریعے مسائل حل جائیں،جبکہ 70 فیصد نے اسرائیل کو بے دریغ امداد دینے کی مخالفت کی ہے۔
NEW POLL: A clear majority of American Jews oppose the war with Iran. • 60% oppose U.S. military action • 77% say Trump has no clear plan • 63% prefer diplomacy over war • 70% oppose unconditional aid to Israel This data is a wake-up call for anyone claiming to speak for the American Jewish community while beating the drums of war.
یہ اعداد و شمار ان تمام لوگوں کے لیے ایک انتباہ ہے جو جنگ کا ڈھول پیٹتے ہوئے امریکی یہودی برادری کی جانب سے بات کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں۔
جے اسٹریٹ کے صدر جیریمی بین ایمی نے ایک بیان میں کہا کہ زیادہ تر امریکی یہودی اس جنگ کو اس طرح دیکھتے ہیں کہ ایک صدر کی لاپروائی، غیر ضروری غلطی جس کے پاس واضح، قابل حصول ہدف یا باہر نکلنے کی حکمت عملی کا فقدان ہے۔
