English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹرمپ انتظامیہ سے نیوی سربراہ کو ہٹانے پر وضاحت طلب

القمر

واشنگٹن: امریکی کانگریس کمیٹی میںامریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ سے گزشتہ ہفتے امریکی بحریہ کے سیکریٹری کو اچانک عہدے سے ہٹانے کے فیصلے پر وضاحت طلب کی گئی۔

ہیگستھ نے ابتدا میں سبکدوش ہونے والے جان فیلن کی امریکی فوج کے لیے خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا تاہم کہا کہ بالآخرمقاصد کے حصول کے لیے تیز رفتاری کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے نئی قیادت اور نئی سمت کی ضرورت تھی، اسی لیے ہم نے یہ تبدیلی کی۔

انھوں نے کہا کہ اعلیٰ فوجی افسران کے معاملے میں یہ جائزہ لیا جاتا ہے کہ آیا وہ دیے گئے مشن کے مطابق کام کر رہے ہیں یا نہیں۔

ہیگستھ کے مطابق ’اگر وہ ایسا نہیں کر رہے ہوتے تو پھر تبدیلی ناگزیر ہو جاتی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے