ممبئی: بشنوئی گینگ کی جانب سے قتل کی دھمکیوں اور سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے تقریباً چھ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے مالیت کی بلٹ پروف گاڑی خریدی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اداکار سلمان خان نے بلٹ پروف نسان پٹرول ایس یو وی خریدی ہے۔ اور چونکہ یہ کار ہندوستانی مزید پڑھیں
زمرہ:
کیا ’’منا بھائی ایم بی بی ایس‘‘ کا تیسرا سیکوئیل آنے والا ہے؟
ممبئی: بھارتی فلمساز راج کمار ہیرانی نے اپنی مشہور زمانہ فلم ’’منا بھائی ایم بی بی ایس‘‘ سے متعلق اہم معلومات فراہم کی ہیں۔ اداکار سنجے دت کی 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’منا بھائی ایم بی بی‘‘ نے اپنی منفرد کہانی اور کاسٹ کی بدولت بے شمار تعریفیں سمیٹی تھیں اور منا بھائی اور مزید پڑھیں
دریائے سندھ ہمارے لیے مقدس ہے، ڈاکا برداشت نہیں ، جی ڈی اے
بدین (نمائندہ جسارت) جی ڈی اے کی جانب سے سندھ امن بیداری مارچ جلسے کی شکل اختیار کرگیا، ہزاروں شرکاء کی شرکت، لیاقت جتوئی، پیر صدر الدین شاہ، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا، صفدر عباسی، عبدالقدوس احمدانی، ایاز لطیف پلیجو، حسنین مرزا و دیگر کا خطاب۔ سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی صدر سید زین شاہ نے خطاب مزید پڑھیں
ارسا ایکٹ ترامیم میں ایوان صدر براہِ راست ملوث ہے، عوامی تحریک
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی آرگنائزر ایڈووکیٹ وسند تھری، ایڈووکیٹ ساجد حسین مہیسر اور عبدالرحمن سموں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے حکمران دریائے سندھ کے سوداگر ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ غیر قانونی سندھ دشمن کینال اور ڈیموں کے حوالے سے سی سی آئی کا ہنگامی اجلاس بلانے مزید پڑھیں
متوازی ہاکی ایسوسی ایشن بنانے والوں پر 10سال کی پابندی عائد
کراچی(اسپورٹس رپورٹر)سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے صوبے میں متوازی ہاکی ایسوسی ایشن بنانے والوں اور متوازی سرگرمیوں میں حصہ لینے والوں پر10 سال کی پابندی لگادی۔ایس او اے نے ایک خط کے ذریعے حکومت سندھ کے محکمہ کھیل کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا، ایس او اے نے خط لکھنے کا فیصلہ سندھ ہاکی ایسوسی مزید پڑھیں
جہانگیر خان اسکواش چیمپئن شپ میں32میچوں کے فیصلے ہوگئے
کراچی: جہانگیر خان اسکواش ٹورنامنٹ کے فاتحین کا مہمان خصوصی کے ساتھ گروپ فوٹو کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) بینک البراکا جہانگیر خان اسکواش چیمپئن شپ کے دوسرے روز32میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ سیمی فائنل مقابلے آج کھیلے جائیں گے۔ 4 روزہ مقابلوں میں ملک سے100 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان نیوی روشن خان مزید پڑھیں
رہنماؤں کی شہادت کے بعد بھی مزاحمت کا سفر جاری رہے گا، علی خامنہ ای
تہران:ایرانی رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ رہنماؤں کی شہادت کے بعد بھی مزاحمت کا سفر جاری رہے گا۔ حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی اسرائیلی حملے میں شہادت پر اپنے بیان میں علی خامنہ ای نے کہا کہ یحییٰ سنوار کی شہادت سے مزاحمت کا محور ختم نہیں ہو سکتا۔ انہوں مزید پڑھیں
کوئی ہو یا نہ ہو آئینی ترمیم پاس ہو جائے گی،آجائیں گے توعزت بچ جائی گی: فیصل واوڈا
اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کوئی ہو یا نہ ہو 26 ویں آئینی ترمیم پاس ہو جائے گی، اگر آجائیں گے تو عزت بچ جائے گی نہیں آئیں گے تو ترمیم پاس ہو جائے گی عزت نہیں بچے گی۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ ہیرو سے زیرو ہونے میں دیر نہیں مزید پڑھیں
بار بار کی تاخیر کے بعد ڈپٹی چیئرمین کی صدارت میں سینیٹ اجلاس شروع
اسلام آباد: 26ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر اب تک اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث بار بار تاخیر کا شکار ہونے والا سینیٹ کا اجلاس شروع ہوگیا۔ ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس 3 گھنٹے کی تاخیر کے بعد شروع ہوا۔تاخیر سے شروع ہونے والے سینیٹ اجلاس میں 38 اراکین موجود مزید پڑھیں
پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پراضافہ
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیاد پر15.7 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمارکے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 4.053 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی مزید پڑھیں