ڈیجیٹل شناختی کارڈ فزیکل شناختی کارڈ کے مساوی ہے، نادرا

کراچی: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل شناختی کارڈ فزیکل شناختی کارڈ کے مساوی ہے۔  نادرا ترجمان کے مطابق بعض  سرکاری دفاتر، ادارے ڈیجیٹل کے بجائے فزیکل کارڈ یا فوٹو کاپی طلب کر رہے ہیں، یہ طرزِ عمل مروجہ قانونی و ضابطہ جاتی فریم ورک کے منافی ہے۔ نادرا ترجمان مزید پڑھیں

جنگ کا پندرہواں روز، اسرائیل میں ایرانی حملوں کے بعد کئی مقامات پر شدید آگ لگ گئی، ایران میں شہدا کی تعداد 1348 ہوگئی

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی پندرہواں روز بھی کم ہونے کے بجائے مزید شدت اختیار کر گئی ہے، ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر میزائل حملے کردیے جس کے بعد تل ابیب میں 20 دھماکے سنے گئے جبکہ متعد دمقامات پر آگ لگ گئی۔ ایران کی عسکری تنظیم اسلامک پاسدارانِ انقلاب گارڈز (آئی مزید پڑھیں

یو اے ای سے اسرائیلی شہریوں کا انخلا مکمل، 600 افراد تل ابیب پہنچ گئے

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم اسرائیلی شہریوں کا انخلاء مکمل طور پر انجام پا گیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات سے اسرائیلی شہریوں کا انخلاء مکمل ہو گیا ہے اور دو خصوصی پروازوں کے ذریعے تقریباً 600 شہریوں کو تل ابیب منتقل کر دیا گیا ہے، یہ پروازیں مزید پڑھیں

پاکستان میں مرد و خواتین کی برابر تعداد رات کے وقت تنہائی میں باہر نکلنے پر خوف کا شکار: سروے رپورٹ

پاکستان میں مرد و خواتین کی تقریباً برابر تعداد نے رات کے اوقات میں تنہا باہر جانے میں شدید خوف محسوس کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ یہ انکشاف گیلپ کی تازہ سروے رپورٹ میں سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر خواتین میں عدم تحفظ کا احساس مردوں کے مقابلے مزید پڑھیں

ایل این جی کی عالمی سپلائی میں رکاوٹ سے پاکستان زیادہ متاثر نہیں ہوگا، وزیر توانائی

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ ایل این جی کی عالمی سپلائی میں رکاوٹ سے پاکستان زیادہ متاثر نہیں ہوگا۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وزیر توانائی نے کہا کہ پاکستان میں مقامی ذرائع سے بجلی کی پیداوار میں اضافے کے باعث ایل این جی مزید پڑھیں

ایرانی میزائل انڈسٹری مکمل تباہ کردی، جنگ ختم کرنے کا فیصلہ ٹرمپ کریں گے:امریکی وزیر دفاع

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ ایران کی میزائل انڈسٹری کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے، ایران کے پاس فضائی دفاع نہیں ہے، جنگ کب ختم کرنی ہے، فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے نیوز بریفنگ کے دوران بتایا مزید پڑھیں

راولپنڈی: ٹک ٹاک بنانے کے دوران نوجوان چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق

راولپنڈی: ٹرین پر سفر کے دوران ٹک ٹک بنانے کا شوق 30 سالہ نوجوان کی جان لے گیا۔ راولپنڈی کے تھانہ مندرہ کے علاقے میں 30 سالہ حسنین ٹک ٹاک بناتے ہوئے چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کباڑ کا کام کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق حسنین علی  ٹرین پر پشاور سے لاہور مزید پڑھیں

پاکستان سے مشرق وسطیٰ کیلئے پروازیں بدستور معطل، 72 پروازیں منسوخ

پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے لیے فلائٹ آپریشن بدستور معطل ہے اور جمعےکو ملک بھر سے مشرق وسطیٰ کی 72 پروازیں  منسوخ ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق 14 دن میں پاکستان سے خلیجی ممالک کے لیے منسوخ پروازیں 1456 سے تجاوز کرگئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ جمعے کو کراچی سے دوحہ بحرین ،کویت کی 14 مزید پڑھیں

 روس ایران کی محدود مدد کر رہا ہے، ایران کی حکومت مستقبل میں بدل سکتی ہے، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز ریڈیو کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ روس ایران کی تھوڑی بہت مدد کر رہا ہے، روس اس لیے ایران کی مدد کر سکتا ہے کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ امریکا وہاں یوکرین کی مدد کر رہا ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا مزید پڑھیں

ایران کے لڑکھڑانے کے کوئی شواہد نہیں،جیرمی بوون

لندن:بی بی سی نیوز کے تجزیہ کار جیرمی بوون نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت کے لڑکھڑانے کے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔ انہوں نے اپنے تجزیے میں کہا کہ امریکیوں کی توقع تھی کہ جنگ کے پہلے دن جب رہبر اعلیٰ کو قتل کیا گیا تو ایران میں نسبتاً تیزی سے تتر بتر ہونے مزید پڑھیں