پاک افغان مذاکرات کا ایک اوردورہوناچاہیے،سہیل شاہین

دوحہ: قطر میںطالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ اورافغانستان کے سفیر سہیل شاہین نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات اب تک کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچے ہیں تاہم اس کا ایک اور دور ہونا چاہیے۔  ترکی میں ہونے والے مذاکرات میں افغان وفد میں شامل سہیل شاہین سے مزید پڑھیں

ڈکی بھائی کی فیملی سے کروڑوں روپے رشوت لینے کا الزام سامنے آگیا

یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی مدعیت میں درج مقدمے میں سرکاری افسران پر لاکھوں روپے رشوت لینے کا الزام سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے متعدد افسران پر رشوت لینے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے سنگین الزامات سامنے آئے مزید پڑھیں

عاصم اظہر کا انسٹاگرام پر ’’خدا حافظ‘‘ کا پیغام؛ مداحوں میں تشویش

پاکستان کے مقبول پاپ گلوکار عاصم اظہر نے اچانک اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کرکے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ گلوکار نے اپنی اسٹوری میں صرف ایک مختصر مگر پُراثر جملہ لکھا ’’خدا حافظ‘‘۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر تجسس اور چہ مگوئیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ عاصم اظہر، جو کئی مزید پڑھیں

پاک بحریہ قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے: کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس

اسلام آباد: نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہاہے کہ پاک بحریہ قومی خودمختاری کے تحفظ کے  لئے ہمہ وقت تیارہے۔ نیول ہیڈ کوارٹرز میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی ہے جس کی صدارت نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کی ، نیول چیف نے بحری دفاع میں ہمہ مزید پڑھیں

افغان طالبان نے جارحیت دکھائی تو پی ٹی آئی پاکستان کیساتھ کھڑی ہوگی، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ اگر کوئی ملک پراکسی یا پھر براہ راست جنگ لڑے گا، پاکستان کے ہر ایک انچ کا دفاع کیا جائے گا اور اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ پاکستانیوں کی طرح پاکستان تحریک انصاف بھی پاکستان کے مزید پڑھیں

پاکستان نے آئی ٹی کی دنیا میں شاندار سنگ میل عبور کرلیا

اسلام آباد: پاکستان نے آئی ٹی کی دنیا میں شاندار سنگ میل عبور کرلیا۔ ایس آئی ایف سی کے ساز گار ماحول کی بدولت پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔  2024 میں پاکستانی اپلیکیشن ڈیولپر نے 1,053 موبائل ایپلیکیشنز کی کامیاب لانچنگ کا ایک بڑا سنگ میل عبور کرلیا، پاکستان مزید پڑھیں

ریاست رام پور کےآخری حکمران کی بیٹی مہرالنساءبیگم انتقال کرگئیں۔ پاکستانی ایئرچیف مارشل سے ہوئی تھی شادی

رام پور:ریاست رام پور کے آخری حکمران کی بیٹی مہرالنسا بیگم، جن کی شادی پاکستان کے ایئر چیف مارشل سے ہوئی تھی، انتقال کر گئیں۔  ریاست رام پور (اب اترپردیش کا ایک ضلع ہے رامپور) کے آخری حکمران نواب رضا علی خان کی صاحبزادی نوابزادی مہرالنساءبیگم 92 برس کی عمر میں امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی مزید پڑھیں

اے آئی کا بڑھتا استعمال: دنیا بھر میں کمپنیوں نےملازمتوں میں کٹوتی کی رفتار تیز کردی

کمزور معاشی رجحانات اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بڑھتے استعمال کے باعث عالمی کمپنیوں میں ملازمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی کی جانے لگی ہے۔ عالمی خبرایجنسی کے مطابق کے مطابق دنیا بھر کی کمپنیوں نے ملازمتوں میں کٹوتی کی رفتار تیز کر دی ہے، بڑی بین الاقوامی کمپنیوں، جن میں ایمیزون (Amazon)، نیسلے مزید پڑھیں

کوئٹہ کے نواحی علاقے چلتن میں کارروائی، 10 سے زائد دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ:۔ سیکورٹی فورسز نے کوئٹہ کے نواحی علاقے چلتن کے پہاڑی سلسلوں میں کارروائی کرتے ہوئے 10 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کالعدم تنظیم کے کیمپوں کے خلاف کی گئی، مارے گئے تمام افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔  فائرنگ سے ایک راہگیر جاں بحق اور پکنک مزید پڑھیں

پنجاب حکومت کااپنی سائبرکرائم ایجنسی بنانے کا فیصلہ

لاہور:پنجاب حکومت نے سائبر کرائمز سے نمٹنے کےلیے این سی سی آئی اے جیسی اپنی ایجنسی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی کارکردگی سے ناخوش اور سائبر جرائم کے بڑھتے واقعات کی وجہ سے پنجاب حکومت نے صوبے میں اپنی علیحدہ مزید پڑھیں