پاکستان، تاجکستان کا تجارتی راستوں کی جدیدکاری پر اتفاق

پاکستان اور تاجکستان نے پائیدار ترقی کے حصول کے لیے تجارتی راستوں کو جدید بنانے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ پیش رفت اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان اور تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف تویر کے درمیان ملاقات کے دوران سامنے آئی۔ ملاقات میں مزید پڑھیں

پاکستان آٹو موبیل صنعت پر مسابقتی کمیشن کی جامع جائزہ رپورٹ، وسیع اصلاحات کی سفارش

مسابقتی کمیشن پاکستان نے پاکستان کی آٹو موبیل صنعت سے متعلق جاری کردہ اپنی تازہ جائزہ رپورٹ میں شعبے کی بہتری کے لیے جامع اور طویل المدتی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آٹو موبیل صنعت تاحال اپنی اصل پیداواری صلاحیت سے کم سطح پر کام کر رہی ہے۔ مہنگی فنانسنگ، مزید پڑھیں

پیٹرول 8 روپے اور ڈیزل 5 روپے 16 پیسے فی لٹر مہنگا ہو گیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 266روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 16پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔ڈیزل کی نئی قیمت 280 روپے مزید پڑھیں

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر ضرورت کے مطابق موجود ہیں، اوگرا

اوگرا کی جانب سے  پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کی صورتحال واضح کی گئی ہے۔ اوگرا ذرائع کے مطابق پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر ضرورت کے مطابق موجود ہیں۔ اوگرا ذرائع کے مطابق  پاکستان میں 28 دن سے زائدکے پیٹرول و ڈیزل ذخائر موجود ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ  پاکستان زیادہ تر پیٹرولیم مصنوعات مشرق وسطیٰ مزید پڑھیں

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم اور اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم اور بنیادی ڈھانچے کے اہم منصوبوں کی منظوری دی۔ کمیٹی نے "میرا گھر میرا آشیانہ” اسکیم کے نئے اور قابلِ عمل پہلوؤں کو حتمی شکل دی، جس کے تحت کم لاگت ہاؤسنگ کے لیے رہن کی سہولت مزید پڑھیں

پاکستان نے تیل و گیس کے لیے 11 آنشور بلاکس کی منظوری دے دی

پاکستان نے تیل اور گیس کی دریافت کے لیے گیارہ آنشور بلاکس کی منظوری دے دی ہے۔ اس موقع پر وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی موجودگی میں پٹرولیم کنسیشن ایگریمنٹس اور ایکسپلوریشن لائسنسز کی تقریبِ دستخط منعقد ہوئی۔ حکام کے مطابق، ان معاہدوں کے تحت آئندہ تین سالوں میں تیل اور گیس کی دریافت مزید پڑھیں

پاکستان ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو آگے بڑھانے کیلئے پرعزم ہے،وزیرخزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو آگے بڑھانے اور گورننس فریم ورک کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔آج (بدھ) اسلام آباد میں پاکستان کیلئے عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر Bolormaa Amgaabazar سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کو مؤثر طور پر مزید پڑھیں

پاکستان میں 3 سال میں 79 نئی غیر ملکی کمپنیاں، 40.7 ارب روپے کی سرمایہ کاری : ایس ای سی پی

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ تین برسوں کے دوران مجموعی طور پر 79 نئی غیر ملکی کمپنیوں نے پاکستانی مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز کیا، جبکہ 61 غیر ملکی کمپنیوں نے شئیرز کی ٹرانزیکشن کیں۔ اس عرصے کے دوران مقامی کمپنیوں کے ساتھ توانائی، لاجسٹکس، انفارمیشن ٹیکنالوجی مزید پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف کی قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

دوحہ: وزیرِاعظم میاں محمد شہباز شریف نے قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان میں بنیادی ڈھانچے، رسد و ترسیل، توانائی، زراعت، ٹیکنالوجی، اور برآمدات پر مبنی صنعتوں کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی ہے۔ وہ آج دوحہ میں قطر کے تاجروں کی انجمن کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے، مزید پڑھیں

پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت اور معیشت کے فروغ پر اتفاق

دوحہ میں پاکستان اور قطر کے درمیان دوطرفہ تجارت اور معاشی تعاون کے فروغ کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی۔ قطر کے وزیرِ مملکت برائے تجارت اور پاک۔قطر مشترکہ کاروباری ذیلی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر احمد بن محمد السید نے دوحہ میں وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں مزید پڑھیں