ہائیرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عطاء الرحمن اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں ۔
وہ دوہزار دو سے لیکردوہزار آٹھ تک ہائرایجوکیشن کمیشن میں بحیثیت چیئرمین اپنی ذمہ انجام دے رہے تھے ،آج انہوں نے اپنی ذمہ داری سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عطاء الرحمن کے استعفے کی وجہ ایچ ا ی سی کے بجٹ میں کمی تھی ۔
ڈاکٹر عطاء الرحمن کا شمار سابق صدر پرویز مشرف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا ۔ اس سے قبل سابق صدر پرویز مشرف کے دیگر قریبی رفقاء پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نسیم اشرف اور اٹارنی جنرل ملک قیوم بھی مستعفی ہوچکے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق چند روز قبل حکومت نے انہیں مستعفی ہونے کا مشورہ دیا تھا۔ ڈاکٹر عطاء الرحمن ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں حال ہی میں کی جانے والی کٹوتیوں کی وجہ سے بھی نئی حکومت سے خائف تھے ۔
ذرائع کے مطابق شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چیئرمین جاوید احمد خان لغاری کو ہائیرایجوکیشن کمیشن کا نیا چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے ۔