ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف نے پرتپاک استقبال کیا۔ 

2 روزہ دورے پر پاکستان آئے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر شاندار استقبال کیا گیا، مہمان صدر کے لیے پروقار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، شاہراہ دستور پر سرخ اور سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے، مہمان صدر کے اعزاز میں سلامی بھی دی گئی اور دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے مہمان خصوصی کو وفاقی کابینہ کے اراکین سے تعارف کرایا جس کے بعد ترک صدر نے اپنے وفد کے ارکان سے وزیراعظم کی ملاقات بھی کروائی۔

اس موقع پر ترک صدر اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بھی ملاقات ہوئی جبکہ مہمان صدر نے وزیراعظم ہاؤس کے سبزہ زار میں اپنے ہاتھوں سے پودا بھی لگایا۔ 

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر ترک صدر رجب طیب اِردوان گزشتہ روز رات دیر گئے  2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے جہاں صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں