ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سپریم کورٹ آف پاکستان میں 7 نئے ججز کی حلف برداری

اسلام آباد: سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں   سپریم کورٹ آف پاکستان میں 7 نئے ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا،جس میں 6 مستقل ججز اور ایک قائم مقام جج نے اپنے عہدوں کا حلف لیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس عامر فاروق، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس شکیل احمد، جسٹس شفیع صدیقی، اور جسٹس صلاح الدین پنہور شامل ہیں، حلف لینے کے بعد تمام ججز عدالت عظمیٰ میں اپنے فرائض انجام دیں گے۔

اس کے علاوہ ساتویں جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایکٹنگ جج سپریم کورٹ کے طور پر حلف اٹھایا، یہ ان کا عارضی تعیناتی ہے اور وہ عدالت عظمیٰ میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

حلف برداری کی اس اہم تقریب میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج محسن اختر کیانی بھی شریک ہوئے، اس کے علاوہ اٹارنی جنرل، وکلا، لا افسران اور عدالتی اسٹاف بھی موجود تھے، تمام انتظامات پہلے سے مکمل کیے گئے تھے اور تقریب بخوبی منعقد ہوئی۔

اس تعیناتی کے ذریعے سپریم کورٹ کی مجموعی کارکردگی میں اضافہ ہوگا اور عدالت عظمیٰ میں مزید ججز کے شامل ہونے سے قانونی معاملات کی بہتر تکمیل ممکن ہو سکے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں