ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات

معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی اور مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے جاتی امراء میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی ہے۔

بعد ازاں ملاقات کے بعد ڈاکٹر ذاکر نائیک جاتی امرا رائیونڈ سے واپس روانہ ہو گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں بھی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ملاقات کی تھی، اُس مرتبہ ڈاکٹر ذاکر نائیک حکومتِ پاکستان کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں