اہم ترین

کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریا اور ڈینگی کیسز میں اضافہ

کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریا اور ڈینگی کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق رواں سال جنوری سے 20 مارچ تک صوبے میں ملیریا کے مجموعی طور پر 7,642 کیسز ریکارڈ کیے گئے جن میں سے 139 کیسز صرف کراچی میں سامنے آئے۔

کراچی میں ملیریا سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع جنوبی رہا جہاں 52 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ ضلع کیماڑی میں تاحال کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

دیگر اضلاع کی صورتحال بھی تشویشناک ہے، حیدرآباد میں 3,240، سکھر میں 669، لاڑکانہ میں 1,939، میرپورخاص میں 816 اور شہید بے نظیر آباد میں 839 افراد میں ملیریا کی تشخیص ہوئی۔

ادھر کراچی میں ڈینگی وائرس بھی پھیل رہا ہے، جہاں رواں سال اب تک 149 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ صرف مارچ کے دوران 27 نئے کیس سامنے آئے۔

ترجمان کے مطابق پورے سندھ میں رواں سال اب تک ڈینگی کے 167 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button