پاکستان

عید کے تیسرے دن کراچی میں جانوروں کی قیمتیں آدھی ہوگئیں، منڈی ویران رہی



کراچی:

عید کے تیسرے روز شہر قائد میں عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے لائے گئے جانوروں کی قیمتوں میں تقریباً 50 فیصد کمی واقع ہوئی، خریداروں کی کمی کے باعث منڈی ویران نظر آتی رہی۔

بیوپاریوں نے عید کے تیسرے دن جانوروں کے نرخ 50 فیصد تک گرا دیے، خریدار کم ہوتے ہی بیوپاری سستے داموں جانور فروخت کرنے لگے تاہم قربانی کی گہما گہمی کے بعد یونیورسٹی روڈ پر قائم منڈی میں سناٹا چھایا رہا۔

منڈی میں جانوروں کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی کے باوجود ویرانی چھائی رہی، زیادہ تر بیوپاری اپنے جانور بیچ کر آبائی علاقوں کو روانہ ہوگئے۔

ایک بیوپاری نے بتایا کہ ڈیڑھ کروڑ کا جانور لاڑکانہ سے لائے ہیں جو کہ 70 لاکھ روپے میں بھی نہیں بک رہا، انتظامیہ کی جانب سے صاف ستھرا پانی فراہم نہیں کیا جا رہا تھا ہم پانی کے 5 ڈرم 1500 روپے میں خریدنے پر مجبور ہیں۔

بیوپاری کا کہنا تھا کہ 4لاکھ روپے کرایہ کرکے یہاں پر پہنچے ہیں مگر یہاں کے شہری ہیں کہ مزید کم قیمت میں جانور چاہتے ہیں، 4 لاکھ کا جانور 2 لاکھ میں دے رہے ہیں مگر خریدار 7 لاکھ کا جانور 2 لاکھ میں چاہتا ہے ہم اپنا نقصان کیوں کریں؟۔

بیوپاری کا کہنا تھا کہ میری تمام بیوپاریوں سے التجا ہے کہ اگلی مرتبہ کراچی میں منڈی نہ لگائیں تاکہ ان کو جانور کی قدر ہو۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button