ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی؛ انڈیکس 3 نفسیاتی حدیں کھو بیٹھا



کراچی:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج شدید مندی دیکھی جا رہی ہے، اس دوران انڈیکس 3 نفسیاتی حدیں کھو بیٹھا ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری دن بازارِ حصص  میں 2241 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ شروع ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 3 نفسیاتی حدیں کھو کر ایک لاکھ 21 ہزار 851 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دو دنوں میں پی ایس ایکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی۔ جمعرات کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 26 ہزار پوائنٹس کی سطح کو عبور کر گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں