ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا



اسلام آباد:

حکومت نے پیڑولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا اور پیڑول کی قیمت فی لیٹر 258 روپے 43 پیسے ہوگئی ہے۔

فنانس ڈویژن سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے اوگرا اور متعلہ وزارتوں کی سفارشات کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمت کا اطلاق فوری طور پر اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔

وفاقی حکومت نے پیڑول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 80 پیسے کا اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد پیٹرول فی لیٹر کی نئی قیمت 253 روپے 63 پیسے بڑھ کر 258 روپے 43 پیسے ہوگئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے، جس کے نتیجے میں فی لیٹر قیمت 254 روپے 64 پیسے بڑھ کر 262 روپے 59 پیسے ہوگئی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں