ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلجیم کے بادشاہ کی غزہ میں مظالم پر غیر معمولی مذمت

“غزہ کی صورتحال انسانیت کے لیے شرمناک ہے، اقوام متحدہ کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں‘ بادشاہ فلپ

برسلز: بلجیم کے بادشاہ فلپ نے قومی دن سے ایک روز قبل غزہ کی صورتحال پر غیر معمولی طور پر سخت اور واضح الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے “انسانیت کے لیے شرمناک” قرار دیا۔ شاہی محل میں خطاب میں بادشاہ نے کہا کہ”میں ان تمام آوازوں میں شامل ہوتا ہوں جو غزہ میں جاری سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کر رہے ہیں، جہاں معصوم لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، بمباری میں مارے جا رہے ہیں اور اپنی محصور بستیوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔”بادشاہ فلپ کی جانب سے یہ پہلا موقع ہے کہ انہوں نے کسی عالمی تنازع پر اس قدر سخت اور غیر مبہم مو ¿قف اختیار کیا ہو، حالانکہ بلجیم کا شاہی منصب روایتاً بین الاقوامی سیاسی معاملات پر عوامی بیان بازی سے گریز کرتا ہے۔انہوں نے کہا، “یہ صورتحال بہت طویل عرصے سے جاری ہے۔ یہ پوری انسانیت کے لیے شرم کا مقام ہے۔ ہم اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے اس ناقابلِ برداشت بحران کے فوری خاتمے کے مطالبے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔”رپورٹ کے مطابق بلجیم کی وفاقی حکومت نے غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں پر محدود تبصرہ کیا ہے، تاہم بادشاہ کی اس دوٹوک اور اخلاقی بنیاد پر دی گئی رائے نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کر لی ہے۔

بادشاہ کا کردار بلجیم میں علامتی نوعیت کا ہے جو حکومت کو مشورہ، حمایت اور متنبہ کرنے تک محدود ہوتا ہے، جبکہ سیاسی فیصلوں میں مداخلت کی اجازت نہیں ہوتی۔غزہ کی موجودہ صورتحال گزشتہ سال اکتوبر میں حماس کی قیادت میں اسرائیلی قصبوں پر حملے کے بعد شروع ہوئی، جس میں 1,200 افراد ہلاک اور 251 یرغمال بنائے گئے تھے۔ اس کے بعد اسرائیلی افواج کی شدید بمباری اور زمینی کارروائیوں میں غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 59,000 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ غذائی قلت اور بنیادی اشیاءکی ترسیل پر سخت پابندیاں عائد ہیں۔

بادشاہ فلپ کی جانب سے دیا گیا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی سطح پر اسرائیل کے غزہ میں اقدامات کے خلاف عوامی دباو ¿ بڑھ رہا ہے، اور اقوام متحدہ سمیت کئی ادارے جنگ بندی اور انسانی امداد کی بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں