ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی بانی نے جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کردی

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کی ہدایت دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق علیمہ خان نے عمران خان کا پیغام پارٹی قیادت تک پہنچایا، جس میں واضح طور پر کہا گیا کہ جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنی چاہیے۔

معلوم ہوا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ تحریری ہدایت پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کو ارسال کی، جس میں کہا گیا کہ جنید اکبر پارٹی کے عہدے پر مکمل توجہ دیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنید اکبر کی جگہ عمر ایوب کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا نیا چیئرمین بنانے کا امکان ہے۔

اس معاملے پر جنید اکبر کا مؤقف ہے کہ وہ عمران خان کی ہدایت پر ہر وقت عمل کے لیے تیار ہیں، اور جب وہ کہیں گے تو چیئرمین شپ سے مستعفی ہو جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں