ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ میں آئندہ ہفتے سے نوکریاں دینے کا اعلان

سہون شریف: سندھ میں سرکاری نوکریاں دینے کا اعلان۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں آئندہ ہفتے سے نوکریاں میرٹ پر دینا شروع کریں گے۔

بھان سیدآباد پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مرادعلی نے کہاکہ نواز لیگ کے ساتھ الیکشن کے بعد اتحاد ہوا تھا، اس سلسلے میں ہم آگے چل رہے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ 28ویں ترمیم آنے سے پہلے اس پر تبصرہ کیا کروں؟، پاکستان کے مفاد کے علاوہ کسی چیز پر بات نہیں کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گورنر سندھ کی تبدیلی کا بیان سنا ہے، گورنر لگانا وزیراعظم کا اختیار ہے، وزیراعظم صدر کو سفارش کرتا ہے جس کے بعد گورنر تعینات ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمت کے ایشو پر تشویش ہے، چینی کے مسئلے پر صبح چیف سیکرٹری سے بات ہوئی ہے، اقدامات کر رہے ہیں، چینی کی قیمتیں کنٹرول ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے سے صوبے میں نوکریاں دینے کا آغاز کرینگے،نوکریاں میرٹ کی بنیاد پر دی جائیں گی۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں