ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی ٹی برآمدات بھی ماہانہ بنیادوں پر کم ہو جانے کا انکشاف

لاہور: ایک کے بعد ایک معاشی بحران سر اٹھانے لگا، ملک کی آئی ٹی برآمدات بھی ماہانہ بنیادوں پر کم ہو جانے کا انکشاف۔

 آئی ٹی برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر 14.5فیصد کمی ہوگئی، جنوری میں ترسیلات 374ملین ڈالر رہ گئیں، اس کے باجود رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں 19فیصد اضافہ ہوا۔

اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2025ءمیں آئی ٹی ایکسپورٹس 437ملین ڈالر تھیں،جنوری دوہزار 2026ءمیں ترسیلات 374ملین ڈالر رہ گئیں۔

ماہانہ کمی کے باوجود آئی ٹی شعبے کی مجموعی کارکردگی مضبوط رہی، مالی سال دوہزار 2025،26کے پہلے 7ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں 19فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 جولائی تا جنوری آئی ٹی ترسیلات دو ارب 61کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں،گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں آئی ٹی برآمدات 2 ارب 17کروڑ ڈالر تھیں۔

سالانہ بنیاد پرجنوری 2026ءمیں آئی ٹی برآمدات میں 19فیصد اضافہ ہوا۔ جنوری 2025ءکے 313ملین ڈالر کے مقابلے میں گزشتہ ماہ ترسیلات 374ملین ڈالر رہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں