ایرانی سرکاری میڈیا نے آیت اللہ علی خامنہ ای کے امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید ہونے کی تصدیق کردی ہے اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ حملے کے بعد ایران میں 7 روزہ عام تعطیل کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
ایرانی سرکاری ذرائع کے مطابق ان حملوں میں ان کی بیٹی، داماد اور پوتا/بہو سمیت دیگر قریبی اہل خانہ بھی شہید ہوئے ہیں۔ ہفتے کی صبح شروع ہونے والے فضائی و بحری حملوں میں ایران کے متعدد سرکاری و فوجی اهم مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
حملے کے دوران آیت اللہ خامنہ ای اپنے دفتر کمپاؤنڈ میں تھے، جہاں ان کی شہادت کی اطلاع دی گئی ۔آیت اللہ علی خامنہ ای 1989 سے ایران کے سپریم لیڈر تھے، اور وہ آیت اللہ خمینی کے بعد اس منصب پر فائز ہوئے تھے۔ ان کی شہادت مشرقِ وسطیٰ اور عالمی سیاسی منظرنامے میں ایک نہایت سنگین تبدیلی تصور کی جا رہی ہے۔