ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹرمپ نے امریکی جھنڈے والا ایران کا نقشہ شیئر کردیا

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایکس ٹروتھ سوشل پر امریکی جھنڈے والا ایران کا نقشہ شیئر کردیا۔

 صدر ٹرمپ کے ایکس ٹروتھ سوشل کے مطابق صدر ٹرمپ کے ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کی گئی تصویر میں یونائیٹڈ اسٹیٹ آف مڈل ایسٹ کا کیپشن درج کیا ہے اور یونائیٹڈ اسٹیٹ آف مڈل ایسٹ پر سوالیہ نشان بھی لگا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے ایسے موقع پر یہ پوسٹ کی ہے جب امریکا ایران کے درمیان معاہدے میں پیشرفت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اے آئی AI کی مدد سے تیار کردہ ایک منفرد دلچسپ ویڈیو شیئر کی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔

اس اے آئی ویڈیو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ٹی وی پروگرام ” دی لیٹ شو“ کے سیٹ پر اچانک انٹری دیتے ہیں اور وہاں موجود شو کے میزبان اسٹیفن کولبرٹ کو زبردستی اٹھا کر ایک کچرے کے ڈبے میں پھینک دیا۔

اور اس کے بعد صدر ٹرمپ اپنے پسندیدہ اور مشہورِ زمانہ گانے ” وائی ایم سی اے“ کی دھن پر روایتی انداز میں ڈانس کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں