پی ٹی آئی کارکنوں کی نظربندی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

لاہور:پی ٹی آئی کارکنوں کی نظربندی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرادی گئی۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی نظر بندی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کارکنوں کی نظربندی کے احکامات کالعدم قرار دے۔ سابق رکن صوبائی مزید پڑھیں

پی ٹی آئی کا دوسرا جلسہ بھی فلاپ ہوگیا، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی طرح لاہور میں بھی جلسہ فلاپ ہوگیا ہے۔ پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ عوام نے اس جلسے کو مسترد مزید پڑھیں

علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جج طاہر عباس سپرا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مزید پڑھیں

وزیراعلی سندھ کے سابق مشیر اسماعیل ڈاہری گرفتار، گاڑی سے 5 کلو چرس برآمد

حیدرآباد:وزیراعلی سندھ کے سابق مشیر سردار اسماعیل ڈاہری کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق اسماعیل ڈاہری کو لطیف آباد سے ساتھی سمیت گرفتار کیا گیا ہے ان کے قبضے سے 5 کلوچرس،کلاشنکوف اور نقدی برآمد ہوئی ہے جس کے بعد مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سردار اسماعیل ڈاہری مزید پڑھیں

قانونی ماہرین نے سپریم کورٹ ترمیمی آرڈیننس کو برا قانون قرار دے دیا

اسلام آباد : قانونی ماہرین کا خیال ہے کہ سپریم کورٹ ترمیمی آرڈیننس ایک “برا قانون” قرار دے دیا جو اصل قانون کو الٹ کردیتا ہے جس کا مطلب بھی بدل جاتا ہے موضوعیت دوبارہ متعارف کروا کر عدلیہ میں تقسیم کو بڑھاتا ہے۔ کچھ وکلاء اس ترمیم میں کچھ مثبت پہلو دیکھتے ہیں، یہ مزید پڑھیں

پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کے معاملے میں ایک بار پھر سپریم کورٹ پہنچ گئی

تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی طرف سے وکیل عزیر بھنڈاری نے درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قرار دیا جائے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا 12 جولائی کے فیصلے پر اطلاق نہیں ہوتا، قرار دیا جائے مزید پڑھیں

بیروت پر فضائی حملے میں حزب اللہ کے اعلیٰ کمانڈر ابراہیم عقیل کی ہلاکت

ویب ڈیسک —  لبنان کے سیکیورٹی زرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جمعہ کو بیروت کے جنوبی مضافات میں ایک فضائی حملے میں حزب اللہ کے ایک اعلیٰ فوجی کمانڈر ابراہیم عقیل کو نشانہ بنایا جو حزب اللہ کے ایلیٹ رضوان یونٹ کے سربراہ تھے اور تقریباً ایک دہائی سے امریکی پابندیوں کی مزید پڑھیں

لبنان پیجرز دھماکے انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لبنان میں پیجر دھماکوں کو انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بے ضرر مواصلاتی آلات کا غلط استعمال عالمی انسانی حقوق کے اصولوں کے خلاف ہے۔ اقوام متحدہ مزید پڑھیں

زون3 اور زون 4 کی پی سی بی سینئر انٹر ڈسٹرکٹ میں کامیابی

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) پی سی بی سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی ریجن کے چوتھے راؤنڈ میں مزید2 میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ پہلے میچ میں زون3 نے زون 2 کو 116 رنز سے جبکہ دوسرے میچ میں زون 4 نے زون ایک کو 166 رنز سے شکست دیدی۔ آر ایل سی اے گراؤنڈ گلبرگ مزید پڑھیں

چنئی ٹیسٹ: بنگلا دیش پہلی اننگز میں 149 رنز پر آئوٹ

چنئی(اسپورٹس ڈیسک)بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلے جارہے چنئی ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بھارت کے 376 رنز کے جواب میں بنگلا دیشی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں149 رنز پر آئوٹ ہوگئی، جسپریت بمرا نے 4 وکٹیں حاصل کیں، بھارت نے دوسری اننگز میں3 وکٹوں کے نقصان پر 81 رنز بنا لئے اور اسے مزید پڑھیں