ترکیہ: ایردوان۔عباس۔ ہنیہ ملاقات

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں فلسطین کے صدر محمود عباس اور حماس  سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ  کے ساتھ ملاقات کی۔ بند کمرے کے مذاکرات سہ فریقی فارمیٹ پر اور صدارتی سوشل کمپلیکس میں طے پائے ہیں۔

چینی وزیر خارجہ کی صدر ایردوان سے ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن اور  خارجہ امور کمیشن کے ڈاریکٹر اور وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی ۔ یہ ملاقات انقرہ میں بند کمرے میں ہوئی۔  

گھریلو ملازمین پر تشدد کے واقعات کو روکنے کے لیے کارروائی کا مطالبہ

رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) مہناز اکبر عزیز نے سول جج کی اہلیہ کی جانب سے رضوانہ نامی کم عمر گھریلو ملازمہ پر وحشیانہ تشدد کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ مہناز اکبر عزیز نے اس ہولناک واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چھ سال سے کم عمر کے مزید پڑھیں

پارلیمنٹ نے الیکشن ترمیمی بل 2023ء منظور کرلیا

اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں الیکشن ترمیمی بل 2023ء کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ پارلیمنٹ کا اجلاس اسپیکر راجا پرویز اشرف کی صدارت میں شروع ہوا، جس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے الیکشن ترمیمی بل 2023ء پیش کردیا۔ ترمیمی بل کی منظوری پارلیمنٹ میں شق وار دی گئی۔ الیکشن مزید پڑھیں

پرویزالہی کو پیش نہ کرنے پر اعلی پولیس افسران اور ہوم سیکریٹری کی تنخواہ بند کرنیکا حکم

لاہور: عدالت نے پرویز الہی کو پیش نہ کرنے پر آئی جی پنجاب، آئی جی جیل اور ہوم سیکرٹری کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیا۔ اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں پولیس نے پرویز الہی کو عدالت کے مزید پڑھیں

بھارتی ویمن ٹیم کی کپتان ہرمن پریت 2 میچز کیلئے معطل

دبئی: آئی سی سی نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں کرکٹ اسپرٹ کی دھجیاں اڑانے والی بھارتی ویمن ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کورکو دو انٹرنیشنل میچز کے لیے معطل کردیا۔  بھارتی ویمن ٹیم کی کپتان نے آؤٹ ہونے کے بعد بیٹ وکٹوں پر مارا تھا۔ انہوں نے امپائر کے فیصلے پر بھی تنقید مزید پڑھیں

فیفا ویمن ورلڈ کپ: کل مزید 3 میچ کھیلے جائیں گے

سڈنی: فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام ویمنز ورلڈ کپ کے نویں ایڈیشن میں (کل) جمعرات کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا ۔ فیفا کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی فٹبال ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں جاری ہیں۔ پہلے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں مزید پڑھیں

بھارت کی گیان واپی مسجد کے سروے کا حکم؛ ’کھدائی ہوئی تو بڑا تنازع ہو جائے گا‘

نئی دہلی —  بھارت کے شہر وارانسی (بنارس) کی گیان واپی مسجد کا تنازع ایک بار پھر ذرائع ابلاغ کی سرخیوں میں ہے۔ وارانسی کی ضلعی عدالت نے 21 جولائی کو محکمۂ آثارِ قدیمہ کو ہدایت کی تھی کہ وہ 24 جولائی سے مسجد کا سروے اور سائنسی تحقیق کرے جب کہ ضرورت پڑنے پر مزید پڑھیں

ترکیہ: چوتھی صدارتی بین الاقوامی یاٹ ریس ضلع بودرم سے شروع ہو گئی

ترکیہ میں چوتھے صدارتی یاٹ مقابلے کا پہلا مرحلہ ضلع بودرم سے شروع ہو گیا ہے۔ صدارتی سرپرستی کا حامل یہ مقابلہ اس سال چوتھی دفعہ اور’ 100 واں سال ہیلکارنس کپ’ کے عنوان سے  منعقدہ ہو رہا ہے۔ یاٹ ریس کا پہلا مرحلہ ضلع مُولا کی تحصیل بودرم کے محّلے ‘یالی قاواق’ سے شروع ہو مزید پڑھیں

فرح گوگی نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف گواہی دینے کی خبروں کی تردید کر دی

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی سہیلی اور معتمد  ساتھی فرح گوگی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف گواہی دینے سے انکار کیا۔ دی نیوز میں شائع ہوئی رپورٹ کے مطابق فرح گوگی نے سابق وزیر اعظم اور ان مزید پڑھیں