کشمیری عوام کو اپنے جائز حق خودارادیت کا استعمال کرنے دیا جائے، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایک بار پھر بھارت پر زور د یا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر بھارتی زیرِ تسلط جموں و کشمیر میں جاری جبر کو فوری طور پر روکے،   انسانی حقوق کی تمام خلاف ورزیاں بند کی جائیں، تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے، فوجی محاصرہ مزید پڑھیں

کابل : عارضی بستی سےلوگوں کی بےدخلی کے دوران دو بچوں کی اموات

ویب ڈیسک —  ایک عالمی امدادی ایجنسی نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان حکام نے اندرونی طور پر بے گھر ہونے والے 280 خاندانوں یا لگ بھگ 1700 افراد کو کابل میں ایک عارضی بستی سے بے دخل کرکے عالمی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کی ہے اور اس بستی کو منہدم کردیا ہے۔ مزید پڑھیں

نیٹواجلاس کا اعلامیہ جاری، ترکیہ۔سویڈن معاہدے کا خیر مقدم

لیتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس میں منعقدہ نیٹو سربراہی اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل  ژانزاسٹولٹن برگ، صدر رجب طیب ایردوان اور سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ نیٹو کی اوپن ڈور پالیسی کی مزید پڑھیں

ترکیہ: ایردوان۔ سانچر ملاقات

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے لتھوانیا کے دارالحکومت ویلنیوس میں منعقدہ  نیٹو سربراہی اجلاس  کے دوران اسپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچز ، ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک رُٹ اور یونان کے وزیر اعظم کیریاکوس میچوتاکس  کے ساتھ ملاقات کی۔ مذاکرات  لائٹ ایکسپو کنوینشن سینٹر میں ہو رہے ہیں  اور سربراہی اجلاس کے مزید پڑھیں

عمران خان کی نااہلی سے پہلے الیکشن نہیں ہوں گے: حامد میر

معروف صحافی اور کالم نگار حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کے بعد الیکشن ہوں گے۔ صحافی حامد میر نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات تب ہوں گے جب عمران خان نااہل ہوچکے ہوں گے۔ مزید پڑھیں

یوکرین کی نیٹو میں شمولیت تمام شرائط پوری کرنے کے بعد ہی ہوگی، اسٹولن برگ

برسلز: نیٹو کے سیکریٹری جنرل یینزاسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ نیٹو کے رکن ممالک نے یوکرین کو نیٹو میں شامل کر لینے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے تاہم ایسا تب کیا جائے گا جب اتحاد کے تمام ارکان اس پرمتفق ہوں گے اورتمام شرائط پوری کرلی جائیں۔  اس سے پہلے یو کرین کے مزید پڑھیں

آئس لینڈ میں زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لاوا پھٹ پڑا

ریکیاوک: زلزلے کے متعدد جھٹکوں کے بعد آئس لینڈ کے گرم ترین مقام جزیرہ نما ریکجینس کے پہاڑوں سے لاوے کے فوارے جاری ہوگئے۔ آئس لینڈ کے موسمیاتی دفتر(آئی ایم او ) کے مطابق لاوا پھٹنے کا آغاز پیر کو آئس لینڈ کے جزیرہ نما ریکجینس میں ہوا، آتش فشاں نظام زمین میں 700 میٹر مزید پڑھیں

غیر قانونی بھرتی کیس: پرویز الٰہی کی روبکار پر جیل حکام کا اعتراض ، عدالت برہم

لاہور: پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بد عنوانی کے کیس میں سابق وزیر اعلی پرویز الٰہی کی رہائی کی روبکار پر جیل حکام کے اعتراض عائد کرنے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ جیل حکام نے اعتراضات عائد کرتے ہوئے درخواست اینٹی کرپشن کورٹ میں دائر کی جس میں استدعا کی گئی کہ مزید پڑھیں

توشہ خانہ کیس:چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنی کی آخری بار درخواست منظور

اسلام آباد: کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی گئی حاضری سے استثنی کی درخواست آخری مرتبہ منظور کر لی۔ بدھ کو ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت شکایت کنندہ مزید پڑھیں

پاکستان ریلوے کا موہنجودڑوایکسپریس کو20جولائی سے دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان ریلوے نے موہنجودڑوایکسپریس کو20جولائی سے دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق موہن جودڑوایکسپریس 8اکانومی کوچزپرمشتمل ہوگی، موہن جودڑوایکسپریس براستہ دادوحبیب کوٹ چلے گی۔ حکام کے مطابق موہن جودڑوایکسپریس صبح 7بجے روہڑی سٹیشن سے چلے گی جبکہ دوسری ٹرین صبح 8 بجے کوٹری سے چلے گی۔