میانمر فوج کی آبادی پر بمباری‘ 160عمارتیں تباہ

نیپیداؤ : میانمر میں انسانی حقوق نتظیم ’’چن‘‘ کی جانب سے جاری کی گئی تصویر ‘ آبادی پر فوج کی بمباری کے بعد شعلے بلند ہورہے ہیں نیپیداؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) میانمر کی حکومت پر قابض باغی فوج نے مزاحمت کاروںکے خلاف کارروائی کے دوران رہایشی علاقوں پر بمباری کردی،جس کے نتیجے میں 160عمارتیںتباہ ہوگئی۔ اس مزید پڑھیں

عرب ممالک اسرائیل سے معاہدے ختم کریں، اسماعیل ہانیہ

الجزائر: اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے کہا ہے کہ عرب ممالک اسرائیلی ریاست کے ساتھ نام نہاد امن معاہدے ختم کریں، خطے کی عوام بیدار ہیں اور عوامی بیداری کے ہوتے ہوئے اسرائیل خطے میں اپنے توسیع پسندانہ عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔   الجزائر میں منعقدہ بین مزید پڑھیں

مہنگائی کم کرنے کیلئے حقیقی معنوں میں عملی اقدامات کئے جائیں، پیاف

لاہور: پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) کے سینئر وائس چیئرمین ناصر حمید خان اور وائس چیئرمین جاوید اقبال صدیقی نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کم کرنے کیلئے حقیقی معنوں میں عملی اقدامات کئے جائیں، بڑھتی مہنگائی سے معاشی نشو نما متاثر ہو رہی ہے۔ کاروباری طبقہ  پریشان ہے مزید پڑھیں

اٹک میں مسافر وین کھائی میں جاگری، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی

اٹک: صوبہ پنجاب کے شہر اٹک میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق جب کہ 8 شدید زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹک کے قریب جنڈ جھمٹ روڈ پر مسافر وین بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہوگئے، مزید پڑھیں

خیبرپختونخوابلدیاتی انتخابات؛ پی ٹی آئی نے امیدواروں کے چناؤ کیلیے مشاورت شروع کردی

 پشاور: خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری ہونے کے بعد حکومتی جماعت تحریک انصاف متحرک ہوگئی ہے اور 17 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے امیدواروں کے چناؤ کے لیے مشاورت شروع کردی گئی ہے جبکہ خواہشمند امیدواروں نے بھی پارٹی ٹکٹ کے لیے تگ و دو شروع کردی ہے۔ الیکشن کمیشن آف مزید پڑھیں

ہولی فیملی اسپتال سے ڈرامائی انداز میں نومولود بچہ اغوا

 راولپنڈی: ہولی فیملی ہسپتال سے نامعلوم شخص ڈرامائی انداز میں ایک دن کے بچے کو اغوا کرکے لے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں نامعلوم ملزم  بیڈ پر گڈا رکھ کر نومولود بچے کو اغوا کرکے لے گیا۔ پولیس اور اسپتال انتظامیہ نے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کا مزید پڑھیں

مجرموں کی سرپرستی کرنے والے 2 کرپٹ ایس ایچ اوز دوبارہ بحال

 کراچی: مجرموں کی سرپرستی کرنے والے 2 کرپٹ ایس ایچ اوز دوبارہ بحال کردیا گیا۔ تقریباً دو ماہ قبل اسپیشل برانچ نے رپورٹ جاری کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ پولیس اہلکار جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرتے ہیں، ان تمام افسران کے نام، جرائم پیشہ کے نام اور دیگر تفصیلات بھی اس رپورٹ مزید پڑھیں

امریکی وزیرِ خارجہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، تائیوان کے معاملے پر تحفظات کا اظہار

ویب ڈیسک —  امریکی وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے چینی وزیرِ خارجہ وینگ یی سے اہم ملاقات کی ہے جس میں امریکی حکام کے مطابق امریکہ نے تائیوان سمیت دیگر معاملات پر چین کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ اتوار کو روم میں جی 20 ممالک کے اجلاس کے دوران دونوں وزرائے خارجہ کی مزید پڑھیں

سیمی فائنل کا ٹکٹ پاکستان کی جیب میں، نیوزی لینڈ اور بھارت کے لیے اگر مگر

ویب ڈیسک —  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ٹورنامنٹ میں ایسا کم ہی دیکھنے میں آیا ہے جب پاکستان کی کرکٹ ٹیم بغیر اگر مگر کے سیمی فائنل تک رسائی کی راہ ہموار کر چکی ہو۔ لیکن اس بار نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیموں کو اس صورتِ حال کا سامنا ہے اور مزید پڑھیں

حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( آن لائن)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ترجمان وزیر اعظم ہائوس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اوگراکے تجویز کردہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بڑھانے سے روک دیا ہے۔ اوگرا نے یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمت11.53 روپے، مزید پڑھیں