یورو 2020 فیصلہ کن مرحلے میں داخل؛ جرمنی، پرتگال اور فرانس ایونٹ سے باہر

فٹ بال کے عالمی کپ کے بعد سب سے بڑا ٹورنامنٹ یورو 2020 اب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ ایونٹ میں اب صرف آٹھ ٹیمیں باقی رہ گئی ہیں جو کوارٹر فائنل میں مدِ مقابل ہوں گی۔ ان آٹھ ٹیموں میں تین مرتبہ یورو کا ٹائٹل جیتنے والی اسپین کی ٹیم سرِ مزید پڑھیں

ترک اور روسی وزرا خارجہ کی انطالیہ میں اہم ملاقات

وزیر ِ خارجہ میولود چاوش اولو  روسی ہم منصب سے 30 جون کو انطالیہ میں ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں ترکی۔ روس دو طرفہ تعلقات سمیت  علاقائی معاملات پر غور کیا جائیگا۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق سرگئے لاوروف ترک وزیر خارجہ کی دعوت پر ترکی تشریف لائیں گے۔ روسی دفترِ خارجہ کی جانب مزید پڑھیں

پکاسو کی مسروقہ تصویر یونان سے برآمد کر لی گئی

یونان میں نو سال پہلے ہسپانوی مصور پابلو پیکاسو اور ہالینڈ کے آرٹسٹ پیئٹ مونڈریان کی چوری ہونے والی دو  تصاویر مل گئی ہیں۔ پولیس کو یہ تصاویر دارالحکومت ایتھنز کے قریب ایک گودام سے ملی ہیں ان میں سے ایک تصویر میں دنیا کے معروف ترین مصور پیکاسو نےسن انیس سو انتالیس میں کیوبا کی ایک خاتون مزید پڑھیں

لاہور کے علاقہ برکت مارکیٹ میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ

لاہور کے علاقہ برکت مارکیٹ میں سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقہ برکت مارکیٹ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا۔ دھماکے کی گونج دور دور تک سنائی دی گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ زوردار تھا ، دھماکے کی آواز کے ساتھ ہی زمین لرز گئی۔ مزید پڑھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ: نیشنل بینک کے صدر اور چئیرمین کو عہدے سے فوری طور پر ہٹانے کے احکامات جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر عارف عثمانی اور چیئرمین زبیر سومرو کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے صدر نیشنل بینک عارف عثمانی کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر 2 جون کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ خیال رہے مزید پڑھیں

پی ٹی آئی، ن لیگ، پیپلزپارٹی اسٹیبلشمنٹ سے دودھ کے فیڈر کے حصول واسطے لڑ رہی ہیں: سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ، نون لیگ اور پی پی یک جان تین قالب ہیں۔بجٹ پاس کرانے میں بڑی اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کی بھرپور معاونت کی۔ ثابت ہوگیا کہ تینوں آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف کی تابع داری میں ایک ہیں۔ساری لڑائی اسٹیبلشمنٹ مزید پڑھیں

بھارت میں موڈرنا ویکسین کے استعمال کی منظوری مل گئی

ویب ڈیسک —  بھارت میں فارماسیوٹیکل کمپنی سلپا کو کرونا ویکسین موڈرنا درآمد کرنے کی فوری ضرورت کے تحت منظوری مل گئی ہے۔ بھارت میں کرونا ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر وی کے پاؤل نے کہا ہے کہ ممبئی میں قائم کمپنی سلپا کو موڈرنا کی بڑے پیمانے پر درآمد اور اسے مارکیٹ میں لانے مزید پڑھیں

طالبان کی پیش قدمی اور ان کے خلاف ملیشیاز کی تشکیل تشویش ناک ہے: جنرل ملر

ایجنسیاں/وی او اے —  افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کو ملک کے اندر سیکیورٹی کی خراب ہوتی ہوئی صورت حال پر گہری تشویش ہے جب امریکہ اور نیٹو افواج 11 ستمبر تک افغانستان سے مکمل انخلا کے عمل میں مصروف ہیں۔ دوسری طرف مزید پڑھیں