"ہمیں آنکھوں اور دل میں جھانکنے کی ضرورت نہیں۔ ہم اپنے ملکوں اور عوام کے مفادات کا دفاع کر رہے ہیں”

رائٹرز، اے پی، وی او اے نیوز —  صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انہوں نے جینیوا میں اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوٹن کے ساتھ ملاقات میں انسانی حقوق، سائبرحملوں، مشرقی یورپ میں اتحادیوں کے تحفظات سمیت اہم معاملات پر تفصیل سے گفتگو کی ہے۔ دوسری جانب پوٹن نے بائیڈن کو ایک مزید پڑھیں

اقتصادی کمیٹی کی خیبرپختونخوا کو 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم فراہمی کی اجازت

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے خیبرپختونخوا کو 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم فراہم کرنے کی اجازت دے دی۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں خیبرپختونخواہ کیلئے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی اجازت دے دی گئی۔ خیبرپختونخوا کو پاسکو ذخائر سے یہ گندم فراہم کی جائے گی۔ اجلاس مزید پڑھیں

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں جماعت اسلامی کے سابق یوسی ناظم کا بیٹا قتل

 کراچی: الفلاح تھانےکےعلاقے ملیرجامعہ ملیہ روڈ پرموٹرسائیکل پرسوار2 نامعلوم ملزمان نے دن دیہاڑے گاڑی پرفائرنگ کرکے شہری کوقتل کردیا۔ مقتول جماعت اسلامی کے سابق یوسی ناظم کے بیٹے تھے، پولیس نے فائرنگ کے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دے دیا۔ مقتول کی شناخت 32 سالہ رضا ذوالفقارولد محمد ذوالفقارکے نام سے کرلی گئی جو مکان نمبر مزید پڑھیں

نومولود بچی کی بازیابی کی درخواست پر ایس پی صدر اسلام آباد ہائیکورٹ طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے29 روز کی نو مولود بچی کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پرایس پی صدر کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ یوسماں تصور کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالتی حکم کے باوجود ایس ایچ او نومولود بچی کو عدالت کے سامنے پیش مزید پڑھیں

پاکستان میں ‘اسکرین رائٹرز ایسوسی ایشن’ کے قیام کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

کراچی —  پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں جہاں پہلے ہی پروڈیوسرز اور اداکاروں کی تنظیمیں موجود ہیں وہیں اب مصنفین کے مسائل کے حل کے لیے اسکرین رائٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان بھی قائم کر دی گئی ہے۔ اسکرین رائٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کا مقصد فلم اور ٹی وی کے اسکرپٹ لکھنے والے مصنفین مزید پڑھیں

ایران کے صدارتی انتخابات: ‘نتائج توقع کے برخلاف بھی ہو سکتے ہیں’

ویب ڈیسک —  ایران میں جمعے کو ہونے والے انتخابات میں امیدواروں کی اکثریت رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی سخت گیر پالیسیوں کی حامی ہے جب کہ دوسری جانب بگڑتی ہوئی معاشی صورتِ حال اور شخصی آزادیوں پر مبینہ پابندیوں کے باعث امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انتخابی عمل میں مزید پڑھیں

ترکی: خاتون اوّل کی برسلز میں مصروفیات

ترکی کی خاتونِ اوّل امینہ ایردوان نے کل بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں معارف وقف کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔ امینہ ایردوان نے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہم، نیٹو سربراہی اجلاس کے وسیلے سے برسلز میں ہیں۔ یہاں ہم نے معارف وقف کی طرف سے منعقدہ مشاورتی مزید پڑھیں