سابق ایڈیشنل آئی جی پنجاب میجر ریٹائرڈ مشتاق کورونا کے باعث انتقال کرگئے

لاہور: سابق ایڈیشنل آئی جی پنجاب میجر ریٹائرڈ مشتاق کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ میجر ریٹائرڈ مشتاق کو حالت تشویشناک ہونے پر 4 روز قبل سی ایم ایچ لایا گیا تھا جہاں وہ کورونا وارڈ کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھے۔ ذرائع کے مطابق میجر ریٹائرڈ مشتاق دو بوتل پلازمہ لگنے کے باوجود مزید پڑھیں

بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کےجھٹکے

خضدار: بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 35 کلومیٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز خضدار کا جنوب تھا۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم خوش قسمتی سے مزید پڑھیں

کورونا وبا کے ساتھ ہی کراچی میں بیشتر دوائیں ناپید ہو گئیں

کراچی: کووڈ 19 کی وبا کے ساتھ کراچی کی ادویہ مارکیٹ میں بیشتر دوائیں ناپید ہو گئی جب کہ کووڈ 19 کی علامات میں گلے میں درد میں استعمال ہونے والی اینٹی بایوٹک، وٹامن سی اور اینٹی الرجی کی ادویات کی سپلائی مارکیٹ میں روک دی گئی ہے۔ ہول سیل کیمسٹ کونسل آف پاکستان کے صدر مزید پڑھیں

آئندہ مالی سال کے لیے 74 سو ارب روپے حجم کا وفاقی بجٹ آج پیش ہوگا

 اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے 34 سو ارب روپے سے ذائد خسارے کے ساتھ مجموعی طور پر7600 ارب روپے پر مشتمل آئندہ مالی سال2020-21 کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں بجٹ کی منظوری اور وفاقی کابینہ کے اجلاس مزید پڑھیں

کورونا کے باعث بھارتی کرکٹ ٹیم نے دورہ سری لنکا ملتوی کردیا

بھارتی کرکٹ ٹیم نے کورونا وائرس کے باعث اپنا دورہ سری لنکا ملتوی کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نےسری لنکن کرکٹ بورڈ کو خط لکھ اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔ بھارت نے خط میں دورے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورت حال میں بھارتی مزید پڑھیں

اردن میں 8 گاڑیوں کے درمیان خوف ناک تصادم‘ 3 افراد جاں بحق‘ 8 زخمی

عمان (انٹرنیشنل ڈیسک) اُردن میں ایک خوف ناک حادثے کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ جمعرات کے روز اُردن کے علاقے ضبعہ میں ملک کے جنوبی حصے کی جانب جانے والی قومی شاہراہ پر پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں 8 مزید پڑھیں

ترکی نے لیبیا میں جنگ بندی کی مصری پیشکش مسترد کر دی

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی نے لیبیا میں جنگ بندی کے لیے مصر کی پیش کش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوشش باغی ملیشیا کے کمانڈر خلیفہ حفتر کو بچانے کی کوشش ہے۔ لیبیا میں طویل عرصے سے اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ قومی وفاق حکومت کی فوج اور باغیوں کے مابین شدید مزید پڑھیں

امریکی عوام نے کولمبس کا مجسمہ گرادیا دوسرے کا سر اڑادیا

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں سفید فام پولیس اہل کار کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کے قتل کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج جاری ہے۔ اسی تناظر میں بوسٹن شہر میں مظاہرین نے کرسٹوفر کولمبس کے مجسمے کا سر اتارپھینکا، جب کہ رچمنڈ میں مظاہرین نے ٹرک کی مدد سے کولمبس کا مجسمہ گرا دیا۔ مزید پڑھیں

سندھ ہائیکورٹ کا فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے اثاثہ جات تحویل میں لینے کا حکم

 کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے تمام اثاثہ جات اپنی تحویل میں لینے کی ہدایت کرتے ہوئے 2015ء سے اب تک فضائیہ اسکیم کے تمام بینک اکاؤنٹس میں آنے اور جانے والی رقومات کی تفصیلات طلب کرلیں۔ جسٹس ذوالفقار احمد خان پر مشتمل سنگل بینچ کے روبرو فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے اکاؤنٹس کھولنے مزید پڑھیں

سائیٹ صنعتی ایریا کی بلند عمارت پر مشتمل فیکٹری میں آگ ۔ فائر برگیڈ بے بس ۔

کراچی ( رپورٹ : محمد انور ) بلدیہ عظمٰی کراچی کا فائر برگیڈ ڈپارٹمنٹ جمعرات کو صبح لگنے والی آگ پر نو گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پاسکا ۔ ایک سو 7 میٹر اونچائی تک رسائی رکھنے والی یہ اسنارکل خراب ہونے کی وجہ سے جائے وقوعہ پر پہنچنے کے باوجود آگ بجھانے کے بجائے مزید پڑھیں