بائیڈن انتظامیہ کا بیجنگ اولمپکس 2022 کے سفارتی بائیکاٹ پر غور، چین کا جوابی اقدام کا انتباہ

اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا مطلب یہ ہے کہ امریکی عہدیدار اس ایونٹ میں شریک نہیں ہوں گے، جب کہ امریکہ کی جانب سے اتھلیٹس کی ٹیم کو اولمپک مقابلوں میں شرکت کی اجازت ہو گی.

سابق افغان فوجیوں کے ‘ماورائے عدالت’ قتل کی اطلاعات، امریکہ اور مغربی ممالک طالبان پر برہم

مختلف ممالک کے گروپ نے اپنے مذمتی بیان میں باور کرایا ہے کہ مبینہ اقدامات انساںی حقوق کی سخت خلاف ورزیوں کے زمرے میں آتے ہیں اور طالبان کی جانب سے عام معافی کے اعلان کے متضاد ہیں۔

امریکی سپریم کورٹ میں اسقاط حمل کیس، کس جج نے کیا کہا؟

اسقاط حمل کے موضوع پر امریکی عوام کی طرح سپریم کورٹ کے ججز کا پینل بھی شدید منقسم ہے۔ تاہم، توقع کی جارہی ہے کہ ممکنہ طور پر تین ججز پر چھ کی اکثریت رکھنے والے قدامت پسند ججز اپنا فیصلہ دینے میں کامیاب ہو جائیں گے

سی این این کے معروف اینکر کرس کومو اپنے بھائی کی مبینہ حمایت پر معطل

”اب بھلے کرس کومو غلط تھے یا درست، ان کو صرف سچ بولنا چاہیے۔ ان کو معافی مانگنی چاہیے اور ان کو چاہیے کہ وہ لوگوں کو بتائیں کہ انہوں نے اس ساری صورتحال میں کیا سیکھا ہے۔ بھلے اس کے بعد ان کو موقع ملے یا نہ ملے، ان کو سچ بولنا چاہیے”

امریکہ: اسکول میں فائرنگ سے تین طالب علم ہلاک، آٹھ افراد زخمی

زخمیوں میں شامل ایک 14 سالہ لڑکی کی حالت نازک ہے جسے سرجری کے بعد وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا ہے۔ آکلینڈ کاونٹی کے شیرف مائیکل بچرڈ نے بتایا ہے کہ تحقیقات کار منگل کے روز آکسفورڈ ہائی اسکول میں، جو ڈیٹرائٹ کے شمال میں 48 میل پر واقع ہے، پیش آنے والے واقعے کے محرکات جاننے کی مزید پڑھیں

امریکہ میں اومیکرون کا پہلا کیس؛ بیرونی ممالک سے آنے والے تمام مسافروں کے لیے ٹیسٹنگ لازم

ڈاکٹر انتھنی فاوچی نے کہا ہے کہ وائرس کی نئی قسم سے متاثر ہونے والا شخص 22 نومبر کو جنوبی افریقہ سے امریکہ واپس آیا تھا اور اس میں اومیکرون وائرس کی تشخیص 29 نومبر کو ہوئی۔

کیا امریکہ اور طالبان کے درمیان دوحہ بات چیت نتیجہ خیز ثابت ہو سکے گی؟

دوحہ بات چیت جو امریکی نمائندہ خصوصی اور طالبان کے درمیان ائندہ ہفتے سے شروع ہو گی اس کے بارے میں ماہرین کا کہنا کہ اس سے بہت زیادہ توقعات وابستہ نہیں کی جا سکتیں۔

‘طالبان کو تسلیم کرنے کے لیے پاکستان زیادہ متحرک ہے’

افغانستان کے لیے امریکہ کے نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ نے کہا ہے پاکستان طالبان کو تسلیم کرنے کی کوششوں میں روس اور چین سے زیادہ متحرک ہے۔ ان کے مطابق واشنگٹن اور اسلام آباد کے درمیان بات چیت کے لیے دروازے کھلے ہیں۔ افغانستان کی صورتِ حال سے متعلق مزید جانیے اس ویڈیو میں۔

امریکہ: رواں برس بلیک فرائے ڈے کیسا ہو گا؟

امریکہ میں ‘تھینکس گیونگ’ کے تہوار سے ہالی ڈے سیزن کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس کے بعد امریکیوں کو نومبر کے چوتھے جمعے کا بے صبری سے انتظار ہوتا ہے جسے ‘بلیک فرائے ڈے’ کہا جاتا ہے۔ امریکہ میں آج خریداری کے لیے سب سے بڑا دن بلیک فرائے ڈے شروع ہو گیا ہے۔ مزید پڑھیں