جنسی ہراسانی کا الزام:ضیا چشتی کی کمپنی نے الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنا دی

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ سابقہ سی ای او کے طرز عمل کی تفتیش کے لیے ایک خصوصی کمیٹی قائم کی گئی ہے جسے امریکہ کے محکمہ انصاف میں خدمات سر انجام دینے والی سابقہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل لیزلی کالڈویل لیڈ کریں گی

امریکہ: کیا ذخیرہ شدہ تیل مارکیٹ میں لانے سے مہنگائی کم ہو گی؟

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے نمٹنے کے لیے امریکہ نے تیل کے محفوظ ذخائر مارکیٹ تک لانے کا اعلان کیا ہے۔ البتہ دوسرے ممالک بھی ایسا کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ کیا یہ فیصلہ مہنگائی کو کس حد تک کم کر سکے گا؟ جانیے اس ویڈیو میں۔

تھینکس گیونگ: کیا مہنگائی امریکیوں کے تہوار منانے کے انداز کو متاثر کر رہی ہے؟

امریکہ کا اہم تہوار ‘تھینکس گیونگ’ 25 نومبر کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن ملک میں شاپنگ اور ہولی ڈے سیزن کا آغاز سمجھا جاتا ہے۔ البتہ رواں برس بڑھتی ہوئی مہنگائی امریکیوں کے تہوار منانے کے انداز کو کس طرح متاثر کر رہی ہے؟ جانیے ‘سمپلی امریکہ’ میں فائزہ بخاری سے۔

امریکہ: سیاہ فام نوجوان احمود آربری کے مقدمہ قتل میں تین سفید فام قصور وار قرار

فیصلہ آنے پر آربری کی والدہ، وینڈا کوپر جونز نے باہر اکٹھے مجمعے کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ انھیں اس بات کی توقع نہیں تھی کہ وہ یہ دن دیکھ پائیں گی۔ بقول ان کے، ”یہ ایک طویل لڑائی تھی، لیکن خدا مہربان ہے”

تیل کی قیمت میں کمی کے لیے بائیڈن انتظامیہ کا ’سٹریٹجک ریزروز‘ سے 50 ملین بیرل تیل نکالنے کا فیصلہ

امریکن آٹو موبائل ایسوسی ایشن کے مطابق،اس وقت ملک میں گیس کی اوسط قیمت،​ 3.40 ڈالر فی گیلن ہے جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں پچاس فیصد زیادہ ہے۔

امریکہ کی داعش خراسان کو مالی مدد فراہم کرنے والے گروہ کے خلاف کارروائی

امریکی محکمہ خارجہ نے پیر کے روز داعش خراسان کے سینئر لیڈروں ثنااللہ غفاری، سلطان عزیز اعظم اور مولوی رجب کو خصوصی عالمی دہشت گرد قرار دینے کا اعلان کیا ہے

تھینکس گونگ کی آمد آمد، ہوائی اڈوں کی رونقیں بحال، سات کروڑ امریکیوں کا سفر متوقع

اندازوں کے مطابق تھینکس گوونگ کے موقع پر دو کروڑ سے زیادہ لوگ سفر کریں گے جو کہ 2019 کے تھینکس گوونگ کے ہوائی سفر کی قریب ترین تعداد ہے۔ اس موقع پر دو کروڑ 60 لاکھ لوگوں سے اپنے عزیزوں اور پیاروں سے ملنے کے لیے طیاروں سے سفر کیا تھا۔