اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل مندوب نے عہدہ چھوڑ دیا، ترجمان اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے نائب ترجمان، فرحان حق نے اے ایف پی کو بتایا کہ جمعرات کو موصول ہونے والے ایک مراسلے کے مطابق، ”غلام اسحاق زئی نے 15 دسمبر کو اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے”۔

امریکہ کا دو ٹریلین ڈالر کا قومی پالیسی پیکیج اگلے سال منظور ہو جائے گا: صدر بائیڈن

صدر بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اپنے اختلافات کو ختم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے اور ری پبلکن اراکین کی سخت مخالفت کے باوجود اس منصوبے پر پیش رفت ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا مجھے پورا اعتماد ہے کہ یہ پیکیج منظور کر لیا جائے گا۔

امریکی سینیٹ نےچین میں جبری مشقت سے تیار کردہ مصنوعات پر پابندی کی منظوری دے دی

چین میں مذہبی اور نسلی اقلیتوں کے ساتھ مبینہ منظم ناروا سلوک کے باعث، خاص طور پر ملک کے مغربی حصے خصوصاً صوبے سنکیانگ میں جہاں مسلمانوں کی اکثریت ہے، چین پر امریکہ کی پابندیوں کے حوالے سے یہ تازہ ترین اقدام ہے

دہشت گردی سے متعلق سالانہ رپورٹ: ‘دہشت گردی کا زور ٹوٹا ہے، لیکن اس کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوا ہے’  

امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر انسداد دہشت گردی کی کوششیں مستعدی کے ساتھ جاری ہیں، جس ضمن میں مخصوص دہشت گرد تنظیموں اور دھڑوں سے درپیش خدشات کی نشاندہی ہوتی ہے، ساتھ ہی بین الاقوامی تعاون اور رابطے کی ضرورت مزید بڑھ جاتی ہے۔

مینڈک کے خلیوں سے ‘جاندار’ روبوٹ تیار

امریکہ کی تین بڑی یونیورسٹیوں کے سائنس دانوں نے مینڈکوں کے خلیوں کی مدد سے جیتے جاگتے روبوٹ تیار کیے ہیں۔ اس روبوٹ کا نام ‘زینوبوٹ’ ہے جس سے نئے اعضا تیار کیے جا سکتے ہیں۔ مزید جانیے اس ویڈیو میں۔

امریکی ایوان میں ‘اسلاموفوبیا’ کو مانیٹر کرنے کا بل منظور

حزب اختلاف ری پبلیکن پارٹی سے تعلق رکھنے والی کانگرس کی میمبر لارین بوبرٹ نے حال ہی میں برسر اقتدار ڈیموکریٹک پارٹی کی الہان عمر کو ایسے مذاق کا نشانہ بنایا جسے نسل پرستی اور "اسلاموفوبیا” پر مبنی قرار دیا گیا۔

آپ کا مذہب کیا ہے؟ "کچھ نہیں”

تحقیق کے مطابق امریکہ کی٪29 بالغ آبادی خود کو کسی منظم مذہب کا حصہ نہیں سمجھتی۔ اب سے دس سال پہلے یہ شرح ٪19 فیصد تھی۔ ابتدا میں ایسے افراد زیادہ تر بڑے شہروں میں پائے جاتے تھے مگر اب یہ امریکہ کے طول و عرض میں پائے جاتے ہیں اور یہ مختلف عمر، نسل، مزید پڑھیں

"طوفان کے باوجود جلد گھر جانے پر نوکری سے برخاستگی کا ڈر تھا، ” کمپنی ملازمہ

ریاست کینٹکی کا شہر مے فیلڈ کوئی دس ہزار کی آبادی کا شہر ہے اور موم بتیاں بنانے والی اس فیکٹری میں ہونے والا نقصان، ملک کا بد ترین نقصان کہا جا رہا ہے۔

امریکہ میں طوفانی بگولے، ہنستے بستے گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے

امریکہ میں ممکنہ طور پر تاریخ کے بدترین طوفانی بگولوں نے چھ ریاستوں کو متاثر کیا ہے۔ لوگوں کے گھر ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے ہیں جب کہ کئی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ریاستِ کینٹکی میں سب سے زیادہ ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ متاثرین کی روداد سنیے اس رپورٹ میں۔

امریکہ: ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے جنگلات کی بحالی

امریکہ میں رواں برس جنگلات میں لگنے والی آگ نے ایک کروڑ سے زائد ایکڑ اراضی پر پھیلے درختوں کو راکھ بنا دیا۔ اب ملک میں جنگلات کی تیز تر بحالی کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ جنگلات کی بحالی کے لیے اس ٹیکنالوجی کا استعمال کس طرح ہو رہا ہے؟ مزید پڑھیں