سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، 7 خارجی دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے اضلاع ڈیرہ اسمٰعیل خان اور شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشنز کے دوران 7 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے مڈی میں انٹلیجنس بیسڈ آپریشن مزید پڑھیں

بنوں میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں فتح خیل چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 پولیس اہل کار شہید ہو گئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بنوں میں فتح خیل چوکی پر رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس میں  2 پولیس اہل کار جام شہادت نوش کر گئے۔ رپورٹ کے مطابق مزید پڑھیں

4 ججز کا چیف جسٹس کو خط:ججز کی تعیناتی روکنے اور آئینی ترمیم پر فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے 4سینئر ججز نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ کر ججز کی تعیناتی کے عمل کو مؤخر کرنے اور آئینی ترمیم کے معاملے پر فل کورٹ تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس مزید پڑھیں

عالمی فوجداری عدالت کی ٹرمپ کی پابندیوں کی مذمت، ممبر ریاستوں سے متحد ہونے کی اپیل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں پر عالمی فوجداری عدالت نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا  کے مطابق عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد پابندیوں کی سخت مذمت کی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی مزید پڑھیں

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید پابندیاں لگادیں

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف نئی اقتصادی پابندیاں عائد کر دیں۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ پابندیاں وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کی واپسی کے بعد ایران کے خلاف پہلی مرتبہ عائد کی گئی ہیں، جن میں امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے تیل کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا مزید پڑھیں

ٹرمپ کا بین الاقوامی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہاکہ   اس ایگزیکٹو آرڈر کے تحت ان افراد اور ان کے اہل خانہ پر مالی مزید پڑھیں

رمضان شوگر ملزم کرپشن کیس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز بری

لاہور : اینٹی کرپشن عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو رمضان شوگر ملز کیس میں بری کر دیا۔ اینٹی کرپشن کورٹ کے جج سردار اقبال ڈوگر نے 3 فروری کو محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی بریت مزید پڑھیں

غزہ کے عوام کی منتقلی کی بات غیرمنصفانہ اور تشویشناک ہے، پاکستان

اسلام آباد: پاکستان نے غزہ کے عوام کی جبری منتقلی کی کسی بھی تجویز کو غیرمنصفانہ اور تشویشناک قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق دو ریاستی حل کی مکمل حمایت کرتا ہے، مزید پڑھیں

فلسطین میں قبضہ کا کوئی بھی منصوبہ قابل قبول نہیں، اوآئی سی کی امریکی صدر کے بیان کی مذمت

آرگنائزیشن آف اسلامک کاپریشن ( او آئی سی ) نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی بارے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر سخت ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی سرزمین پر جغرافیائی یا آبادیاتی تبدیلی کا کوئی بھی منصوبہ قابل قبول نہیں ہے۔ او آئی سی کی جانب سے جاری کردہ مزید پڑھیں

کشمیر کی خاطر 10 جنگیں بھی لڑنی پڑیں تو لڑیں گے، آرمی چیف

مظفرآباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل حافظ عاصم منیر کاکہنا ہے کہ پاکستان نے کشمیر کی خاطر تین جنگیں لڑی ہیں، اگر مزید دس جنگیں بھی لڑنی پڑیں تو دریغ نہیں کریں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کرتے ہوئے شہدا کی مزید پڑھیں