مردم شماری میں کراچی کے 70 لاکھ لوگ کم گنے گئے ،مصطفیٰ کمال

کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ جس 18 ویں ترمیم کا میرے شہر ، گاؤں اور قصبے کو فائدہ نہ ہو اس پر لعنت بھیجتا ہوں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی ملک کی معیشت مزید پڑھیں

سندھ میں گیس کے ذخائر صرف 12 سال کے رہ گئے

سندھ کے وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں گیس کے ذخائر صرف 12 سال کے رہ گئے ہیں جبکہ تیل کے ذخائر بھی بتدریج کم ہورہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ سندھ کی گیس پر ڈاکہ ڈالا جارہاہے ،سندھ کی گیس لائنوں کے ذریعے سوئی نادرن مزید پڑھیں

وزیراعظم نے معاون خصوصی برائے توانائی کا استعفی مسترد کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر کا استعفی مسترد کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم سے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے ان کا استعفی مسترد کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ خیال رہے کہ معاون خصوصی مزید پڑھیں

حکومت سے مذاکرات کامیاب، ہزارہ برادری کا میتوں کی تدفین کا اعلان

کوئٹہ: حکومت اور ہزارہ برادری کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد چھ روز سے دھرنے میں بیٹھے سانحہ مچھ کے متاثرین نے دھرنا ختم کرنے اور میتوں کی تدفین کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ شاہراہ پر گزشتہ چھ روز سے دھرنے میں بیٹھے سانحہ مچھ کے متاثرین مزید پڑھیں

سندھ اسمبلی میں فردوس شمیم نقوی نے استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا

کراچی: سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں اور وزیر اعظم عمران خان کو استعفیٰ بھیج دیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا مزید پڑھیں

وزیراعظم عمران خان کا کوئٹہ روانگی کا فیصلہ

راولپنڈی: حکومت اور ہزارہ برادری کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ جانے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی وزرا علی زیدی، زلفی بخاری، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، بلوچستان کے وزیراعظم جام کمال خان پر مشتمل وفد مزید پڑھیں

سندھ بھر میں 11 جنوری سے 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

کراچی: کراچی سمیت سندھ بھر میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم 11 جنوری سے شروع ہوگی جب کہ مہم کے دوران صوبے بھر کے 90 لاکھ اور کراچی کے20 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں11جنوری سے17 جنوری تک مزید پڑھیں

کراچی : سائٹ ایریا میں فیکٹری میں آتشزدگی سے آٹھ افراد زخمی

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا کے قریب کیمیکل فیکٹری میں لگنے والی آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیکر شہر بھر سے فائر ٹینڈرز کو طلب کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کیمیکل فیکٹری میں لگی ہے جسے بجھانے کے لیے 6 گاڑیاں موقع پر موجود مزید پڑھیں

جکارتا: انڈونیشیا کا مسافر طیارہ لاپتا ہوگیا

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ جکارتا میں انڈونیشیا کا مسافر طیارہ لاپتا ہوگیا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں 50 سے زائد مسافر سوار تھے، نجی ایئرلائن کےطیارے کا ٹیک آف کےبعد رابطہ ختم ہوا۔ میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ نجی ایئرلائن کا طیارہ جکارتا سے مغربی صوبےجارہا تھا۔ دوسری جانب ایئرلائن مزید پڑھیں

ملک میں چینی کی قیمت 95 روپے کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد میں ضلعی انتظامیہ نے 8 روپے کا اضافہ کر کے چینی کی قیمت 88 روپے فی کلو مقرر کردی۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں بھی ایک کلو چینی کی قیمت 90سےبڑھ کر 95روپے ہوگئی۔ لاہور اور کراچی میں ایک کلو چینی 90 سے 95 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ گذشتہ ماہ ہی وزیراعظم مزید پڑھیں