مولانا فضل الرحمان کو 4 وزارتوں،گورنر کے پی کےاور بلوچستان حکومت میں شمولیت کی پیشکش

کراچی: جمعیت علمائے اسلام ف کے ذرائع نے انکشاف کیا کہ حکومتی وفد نے جے یوآئی کو وفاق میں 4 وزارتوں اور بلوچستان حکومت کا حصہ بننےکی پیش کش کی مگر مولانا فضل الرحمان کا مؤقف تھا کہ حکومت سازی سےقبل جے یو آئی کو نظر انداز کیا گیا ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق مولانا مزید پڑھیں

مزدور کی کم از کم تنخواہ 37ہزارروپے، پنجاب حکومت کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور: پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ مزدور کی کم از کم تنخواہ 37 ہزار روپے ہوگی۔ پنجاب حکومت نے مزدور کی کم از کم تنخواہ 37000 کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق مزدور کی 1423 روپے ایک دن کی دیہاڑی ہو گی۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق 1 مزید پڑھیں

نیب کی گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے ایک ارب 10 کروڑ کی بالواسطہ ریکوری

  اسلام آباد: قومی احتساب بیورونے محکمہ جنگلات کی 2.5 ارب مالیت زمین کو واگزار کروا کردیا اور گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کیس میں ایک ارب 10کروڑ روپے کی بالواسطہ ریکوری کی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کے مطابق نیب نے گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیس میں ایک ارب 10کروڑ روپے کی ان مزید پڑھیں

امریکہ نیتن یاہو پر جنگ بندی معاہدے کے لیے حقیقی دباؤ ڈالے: حماس

ویب ڈیسک —  حماس نے جمعرات کےروز امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل پر غزہ جنگ بندی طے کرنے کے لیے حقیقی دباؤ ڈالے ، جبکہ وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ کوئی معاہدہ نہیں ہورہا ہے ۔ دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر جنگ بندی اور یرغمالوں کے تبادلے مزید پڑھیں

مودی سرکار فوج کے بغیر امن قائم کرکے دکھائے، فاروق عبداللہ

مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیرِاعلیٰ اور نیشنل کانگریس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت اگر وادی میں امن قائم کرنا چاہتی ہے تو فوج کے بغیر ایسا کرکے دکھائے۔ ایک انٹرویو میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ملک کو ایسے ماحول کی ضرورت ہے جس میں امن مزید پڑھیں

اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے میں آپریشن، 9 روز میں 6 بچوں سمیت 40 فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیلی فوج کا مقبوضہ مغربی کنارے میں آپریشن جاری ہے، صیہونی افواج نے اپنی وحشیانہ کارروائیوں میں گزشتہ 9 روز کے دوران 6 بچوں سمیت مزید 40 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج نے بلڈوزروں سے فلسطینیوں کی املاک، گاڑیوں، سڑکوں کی توڑ پھوڑ کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے مزید پڑھیں

نیازی صاحب خود ترامیم کے معمار قرار : سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کے خلاف کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا، جس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ترامیم کا معمار قرار دیا گیا ہے۔ جی ٹٰ وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جاری کیے گئے 16 صفحات پر مشتمل فیصلے مزید پڑھیں

چیمپئنز ون ڈے کپ کے کپتانوں اور اسکواڈز کا اعلان

لاہور: ڈومیسٹک لیگ چیمپئنز ون ڈے کپ کے کپتانوں اور اسکواڈز کا اعلان کر دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق سعود شکیل کو ڈولفنز، شاہین آفریدی لائنز اور شاداب خان کو پینتھرز کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جب کہ محمد حارث اسٹالینز اور محمد رضوان بھیڑیوں کے کپتان ہوں گے۔ مزید پڑھیں

لاہور ہائیکورٹ کا چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کی تعیناتی کالعدم قرار دیتے ہوئے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا کی تقرری کے خلاف درخواست کو منظور کرلیا، شہری اشبا کامران نے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی بطور چیرمین نادرا تقرری کو چیلنج کر رکھا تھا۔ مزید پڑھیں