بی این پی نے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کردیا

بنگلا دیش کی سابق حکمراں جماعت بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کو بنگلا دیش کے حوالے کیا جائے تاکہ اُن پر قتلِ عام اور جنگی جرائم کے مقدمات چلائے جاسکیں۔ بنگلا دیش میں شیخ حسینہ کی حوالگی کے حوالے سے آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔ بنگلا مزید پڑھیں

الیکشن ٹریبونل نے وزیر داخلہ بلوچستان کو نا اہل قرار دے دیا

کوئٹہ: الیکشن ٹریبونل نے بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیا لانگو کو نا اہل قرار دے دیا ہے ، اس اعلان کے بعد وہ اب اس عہدے کے اہل نہیں رہے ۔ زرائع کے مطابق ٹربیونل کا فیصلہ میر سعید لانگو کی جانب سے دائر درخواست کے بعد آیا، جس میں میر ضیا لانگو پر مزید پڑھیں

کراچی کا تباہ حال انفرااسٹرکچر: جماعت اسلامی کا کے ایم سی ہیڈ آفس پر مظاہرے کا اعلان

کراچی:امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اعلان کیا ہے کہ قبضہ میئر کی نااہلی و ناقص کارکردگی، شہر میں سڑکوں کی خستہ حالی و انفرا اسٹرکچر کی تباہی، ٹاؤن اور یوسی کی سطح تک اختیارات ووسائل کی عدم منتقلی، پانی کے بحران  اور صفائی ستھرائی کے ناقص نظام کے خلاف جماعت اسلامی کے منتخب مزید پڑھیں

ایران میں بس الٹنے سے 35 پاکستانی زائرین جاں بحق، 18 زخمی

لاڑکانہ سے مقامات مقدسہ کی زیارت کے لیے جانے والی زائرین کی بس ایرانی شہر یزد میں خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 35 زائرین جاں بحق اور 18 زخمی ہو گئے۔ جن کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ایرانی میڈیا کے مطابق زائرین کی بس کو حادثہ رات 9 مزید پڑھیں

کراچی کے رہائشیوں کے لیے بری خبر ، درجہ حرارت میں اضافے کا امکان

کراچی: پاکستان میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ نے تجارتی شہر کراچی میں درجہ حرارت  میں اضافے کی پیش گوئی کر دی جس سےرہائشیوں کو ایک بار پھر موسم کی تبدیلی سے گزرنا  پڑے گا ، بارش کےباعث موسم خوش گوار ہونے کے بعد پھر سے گرمی کی  شدت میں اضافے کا امکان ہے ۔ پاکستان میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ نے مزید پڑھیں

پی ٹی آئی جلسہ؛ پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

 لاہور: تحریک انصاف نے 22 اگست کے جلسے سے متعلق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ہراساں کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ پی ٹی آئی پنجاب کے صدر زبیر کسانہ نے سلمان خان نیازی کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں صوبائی حکومت، پنجاب پولیس سمیت دیگر مزید پڑھیں

لاہور: برطانیہ میں فیک نیوز کے ذریعے فسادات میں ملوث ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور

 لاہور: برطانیہ میں فیک نیوز کے ذریعے فسادات میں ملوث ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق برطانیہ میں فیک نیوز کے ذریعے فسادات کے معاملے میں لاہور سے گرفتار کیے گئے ملزم فرحان آصف کو ایف آئی اے نے لاہور کی ضلعی عدالت میں پیش کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے مزید پڑھیں

داڑھی کیوں نہیں رکھی؟ طالبان نے 280 سیکیورٹی اہل کار برطرف کر دیے

ویب ڈیسک —  طالبان حکام نے منگل کے روز بتایا ہے کہ طالبان کی اخلاقی امور کی وزارت نے داڑھی نہ رکھنے پر سیکیورٹی فورس کے 280 سے زیادہ اہلکاروں کو برطرف کر دیا ہے۔ وزارت نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ سال افغانستان میں غیراخلاقی حرکات کے ارتکاب کے الزام میں 1300 سے زیادہ مزید پڑھیں

ویتنام کے صدر کی بیجنگ میں چینی ہم منصب سے ملاقات

ویتنام اور چین کے صدور بیجنگ میں گارڈ آف آنر کا معاینہ کررہے ہیں بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ویتنام کے صدر تو لام چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ،جہاں انہوں نے ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق جولائی میں انتقال کرنے والے نیون فو ترون کی جگہ 3 مزید پڑھیں

برطانوی جیلوں میں گنجایش سے زیادہ قیدی‘ ہنگامی اقدامات شروع

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی حکومت نے جیلوں میں گنجایش سے زیادہ قیدیوں کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کردیے۔ یہ فیصلہ رواں ماہ کے اوائل میں فسادات میں ملوث لوگوں کو سزا سنائے جانے کے بعد کیا گیا ہے ،جس کی وجہ سے برطانیہ اور ویلز کی جیلوں میں پہلے سے مزید پڑھیں