جیکب آباد ، بے امنی عروج پر ،سیاہ کاری پر ایک شخص قتل

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد، سیاہ کاری کے تنازعے پر ایک شخص قتل، ایک زخمی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے دلمراد تھانہ کی حدود گاؤں ٹلن بنگلانی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص مہردل بنگلانی کو قتل کردیا جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا، اطلاع پر حدود کی پولیس نے پہنچ کر مزید پڑھیں

میرپورخاص،صحافی جام محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاج

میرپورخاص، پریس کلب کی جانب سے شہید جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پراحتجاج کیا جارہا ہے میرپورخاص(نمائندہ جسارت) شہید جان محمد مہر کے قتل کو ایک سال گزرنے کے باوجود قاتل کی عدم گرفتاری کے خلاف صحافی سراپا احتجاج ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے نامور صحافی شہید جان محمد مہر مزید پڑھیں

جشن آزادی:حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  میں کمی کا اعلان کردیا

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے جشن آزادی کے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8.47 روپے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6.07  روپے کمی کی منظوری  دی ہے۔ اس کمی کے بعد 31 مزید پڑھیں

بنگلہ دیش طرز کی بغاوت کی منصوبہ بندی میں بھی فیض حمید نظر آئیں گے، ن لیگی رہنما

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے  رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا  ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا وقت دیکھیں تو ایک فیض حمید نہیں بلکہ بہت سے فیض حمید نظر آئیں گے، اتنا بڑا ایکشن ایک ہاوسنگ سوسائٹی کی وجہ سے نہیں ہوسکتا، 9 مئی کا فیض حمید سے تعلق ہے۔ میڈیا سے مزید پڑھیں

طورخم بارڈر پر پاک افغان فورسز کے درمیان فائرنگ، 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق

پشاور:پاک افغان سرحد پر پاکستان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو بچوں سمیت کم سے کم تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ افغانستان کے ننگرہار صوبے کی سرحد پر واقع طورخم بارڈر پر ہوا جہاں دونوں نے ایک دوسرے پر مزید پڑھیں

بانی پی ٹی آئی  کا ملٹری ٹرائل ہونے کا امکان بڑھ گیا، فیصل واوڈا

اسلام آباد :سینیٹر  فیصل واوڈا نے   کہا ہے کہ  لیفٹیننٹ جنرل (ر)فیض حمید کے کورٹ مارشل کے بعد  بانی پی ٹی آئی  کا بھی ملٹری ٹرائل ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے، پاکستان کے 40فیصد مسائل گزشتہ رات حل ہوگئے، اب ملک میں سیاسی جماعتیں “اچھے بچے” بن جائیں گی اور سیدھی سیاست کریں گی۔  مزید پڑھیں

سندھ کی پانچ جامعات میں وائس چانسلر مقرر

  کراچی: سندھ حکومت نے صوبے کی پانچ یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز مقرر کردیا جس کے نوٹیفکیشنز جاری کردیے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی منظوری کے بعد محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے سیکریٹری محمد عباس بلوچ نے سندھ کی پانچ یونیورسٹیز میں چار سال کی مدت کے لیے وائیس مزید پڑھیں

کلکتہ میں خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے خلاف ملک گیر احتجاج، تحقیقات کا حکم

نئی دہلی — بھارت کے شہر کلکتہ کے ایک سرکاری اسپتال ‘آر جی کر میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل’ میں ایک 31 سالہ خاتون جونیئر ڈاکٹر کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے واقعے کے خلاف ملک گیر احتجاج ہو رہا ہے۔ اس واقعے پر کلکتہ ہائی کورٹ نے سی بی آئی کو جانچ کا حکم مزید پڑھیں

زراعت اور انڈسٹری کو بڑھانے کے لیے لاگت میں کمی لانا ہوگی: شہباز شریف

اسلام آباد میں کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وقت ایک نعمت ہے اور ہمیں اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے، یہ ہم سب کا عزم ہے کہ عزم استحکام کے لیے ہماری ہر چیز قربان ہے ،ارشد ندیم نے چالیس برس بعد پاکستان کو گولڈ میڈل دلایا، ارشد ندیم مزید پڑھیں

شیخ حسینہ واجد کی حکومت گرانے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں، وائٹ ہاؤس

واشنگٹن:امریکا نےواضح کردیا کہ بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت گرانے میں اس کا کوئی کردار نہیں ہے ، بنگلا دیش کے عوام  نے اپنی حکومت کے مستقبل کا تعین خود کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرین جین پیئر نے بنگلادیش کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ مزید پڑھیں