چین : سیلاب اور تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 150ہوگئی

بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں سیلاب اور تودے گرنے سے مزید 10 افراد ہلاک اور 17 لاپتا ہو گئے،جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی طو ر پر ہلاکتوں کی تعداد 150ہوگئی ۔ مقامی میڈیا کے مطابق طوفانی بارش اور سیلاب نے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور 2ماہ میں لینڈ سلائیڈنگ اور مزید پڑھیں

اسماعیل ہنیہ کے قتل کے سلسلے میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی‘ ایران

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک/صباح نیوز) ایرانی عدلیہ نے کہا ہے کہ ایران نے ابھی تک تہران میں حماس کے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ کے قتل سے منسلک کوئی گرفتاری نہیں کی ہے۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ بدھ کو فلسطینی گروپ کے سربراہ اسما عیل ہنیہ کو ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کی تقریب حلف برداری مزید پڑھیں

آئی پی پیز: 2016ء میں 3 روپے والا یونٹ آج 285روپے کا ہے‘ وزیر توانائی

اسلام آباد(آن لائن) وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ ایک آئی پی پی کا 2016ء میں 3 روپے والا یونٹ آج 285 روپے کا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس چیئرمین محسن عزیز کی صدارت میں ہوا، جس میں وزیر توانائی اویس لغاری نے بتایا کہ ایک آئی پی پی مزید پڑھیں

بلوچستان کی ترقی کیلئےخلوصِ دل سے کام کریں گے، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بلوچستان کو ترقی کے دھارے میں لانے کے لئے پہلے بھی خلوص دل سے کام کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ملاقات کی جس میں بلوچستان کی مجموعی مزید پڑھیں

انٹرنیشنل کیمسٹری اولمپیاڈ میں پاکستانی طالب علموں نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا

  کراچی: سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل کیمسٹری اولمپیاڈ میں پاکستانی طالب علموں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا۔ 56 واں انٹرنیشنل کیمسٹری اولمپیاڈ21 تا30 جولائی(2024) کو منعقد ہوا جس میں کراچی گرامر اسکول کے عبدالرافع نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ شرکت کرنے والے مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا کابینہ کا ایڈہاک ججوں کی تعنیاتی کے خلاف قرارداد وفاقی حکومت کو بھیجنے کا فیصلہ

 پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ نے ایڈہاک ججوں کی تعنیاتی کے خلاف اسمبلی کی قرارداد وفاقی حکومت کو بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ خیبرپختونخوا کابینہ نے ایم پی اے محمد عبدالسلام کی قرارداد وفاقی حکومت کو بھجوانے کی مظوری دی۔ قرارداد میں الیکشن ٹربیونل میں ریٹائرڈ ججوں کی تقرری سے متعلق آرڈیننس کی مذمت کی گئی تھی۔

امریکی فوج کی سیکنڈ لیفٹیننٹ ایلما کوپر ’مس امریکا2024‘ بن گئیں

لاس اینجلس: امریکی فوج کی سیکنڈ لیفٹیننٹ ایلما کوپر ’مس امریکا2024‘ بن گئیں۔  ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والی ایلما کوپر کو امریکی شہر لاس اینجلس میں ہونے والی تقریب میں ٹائٹل کیلئے نامزد کیا گیا۔ ایلما کوپر نومبر میں مِس یونیورس مقابلے میں امریکا کی طرف سے حصہ لیں گی اور انہوں نے اسٹینفورڈ مزید پڑھیں

خاتون اینکر کیخلاف نازیبا گفتگو، وی لاگر ڈاکٹرعمرعادل گرفتار

 لاہور: ایف آئی اے نے وی لاگر ڈاکٹرعمرعادل  کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے  سائبر کرائم حکام کے مطابق ملزم ڈاکٹرعمرعادل نے سوشل میڈیا پر  نجی ٹی وی کی خاتون اینکر کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی تھی۔ وی لاگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش کی جارہی ہے۔  

شاہ رخ خان کو انٹرنیشنل لوکارنو فلم فیسٹیول میں خصوصی ایوارڈ دیا جائے گا

جنیوا: بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو انٹرنیشنل لوکارنو فلم فیسٹیول میں خصوصی ایوارڈ دیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اداکار کو سینما کیلئے فنکارانہ خدمات پر ’پاردو ایلا کوریرا‘ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ فیسٹیول کے آرٹسٹک ڈائریکٹر گیونا اے کے مطابق شاہ رخ خان ایک ایسے بادشاہ ہے جنہوں ںے مزید پڑھیں

کاجول نے ابراہیم علی خان کے ساتھ فلم میں کام کو بہترین تجربہ قرار دے دیا

 ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ چھوٹے نواب سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم کے ساتھ کام کرنا حیرت انگیز اور شاندار تجربہ ہے۔ ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے ابراہیم علی خان کی اداکارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے ان کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے کا بہترین قرار دیا ہے۔ کاجول اور مزید پڑھیں