اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد نئے سربراہ کا اعلان جلد کیا جائے گا، حماس

   دوحہ: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ  اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد نئے سربراہ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے ترجمان نے کہاکہ حماس کے سیاسی ونگ کی قیادت کے حوالے سے مشاورت جاری ہے، بہت جلد شوریٰ نئے سربراہ کااعلان کردے گی،اسرائیل مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر اور منی پور میں 2 بھارتی فوجیوں کی خودکشی

سرینگر: مقبوضہ کشمیر اور ریاست منی پور بھارتی فوج کے دو اہلکاروں نے ذہنی دباو اور پست ہمتی کے باعث اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خودکشی کا پہلا واقعہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑا میں پیش آیا جہاں بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکار رام کمار نے سرکاری رئفل سے خود کو مزید پڑھیں

پاکستان کے ناصر اقبال نے بیگا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

سڈنی: پاکستان کے ناصر اقبال نے آسٹریلیا میں ہونیوالا بیگا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔ پاکستانی اسکواش کھلاڑی ناصر اقبال نے شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے فائنل میں سیکنڈ سیڈ ہانگ کانگ کے میتھیو لائے کو 0-3 سے شکست دی۔ ناصر اقبال کی کامیابی کا اسکور 6-11، 1-11 اور 3-11 رہا جبکہ انہوں مزید پڑھیں

جسکی سوچ بلوچستان کو کمزور کرنا ہے انہیں آزاد نہیں چھوڑ سکتے، وزیراعلی بلوچستان

   کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا  ہے کہ جس کی سوچ بلوچستان کو کمزور کرنا ہے انہیں ہم آزاد نہیں چھوڑ سکتے۔ یوم شہدا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ آج کی تقریب کے مہمان خصوصی میں نہیں بلکہ شہدا کی فیملیز ہیں، شہدا ہمیں سال کے ہر روز مزید پڑھیں

حکومت کو خطرہ ہے تو وزیراعظم اسمبلی تحلیل کرکے نئے انتخابات کرا لیں، پیپلز پارٹی

 اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے حکومت کو اسمبلی تحلیل کرکے نئے انتخابات کرانے کا مشورہ دے دیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز (پی پی پی) کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت کو خطرہ ہے تو اسمبلی تحلیل کرکے نئے انتخابات کرالیے جائیں۔ انہوں نے کہا مزید پڑھیں

دہشت گردی کیخلاف کامیابی میں پولیس فورس کا نمایاں کردار ہے، صدر مملکت

 اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کامیابی میں پولیس فورس کا نمایاں کردار ہے، پوری قوم کی جانب سے پولیس شہداء کو خدمات اور قربانیوں پر سلام پیش کرتا ہوں۔ یوم شہدائے پولیس کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا مزید پڑھیں

یونان میں ویسٹ نیل وائرس سے 6افراد ہلاک

ایتھنز (انٹرنیشنل ڈیسک) یونان میں ویسٹ نیل وائرس کی وجہ سے 6افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ وائرس 2024 ء میں ملک کے مختلف حصوں میں پھیل گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق وائرس خاص طور پر کارڈیسا، لاریسا، تریکالا، امتھیا، سلانیک اور پیلا میں دیکھا گیا ہے۔

نیو یارک میں آتشزدگی سے 14 افراد زخمی، 7 مکان تباہ

امریکا: کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ لگنے سے غیر معمولی نقصان کے بعد اب نیو یارک سٹی میں آتشزدگی سے 7 مکانات راکھ اور ملبے کا ڈھیر ہوگئے ہیں۔ 11 فائر فائٹرز سمیت 14 افراد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں۔ جلنے والے مکانات کے مکینوں نے بتایا کہ سب کچھ جل کر خاک ہوگیا، کچھ مزید پڑھیں

پی سی بی کو ایڈوائزر کرکٹ افیئر کی تلاش، اشتہار دے دیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایڈوائزر کرکٹ افیئر کی تلاش کیلئے اشتہار دے دیا۔ پی سی بی کی جانب سے ایڈوائزر کرکٹ افیئر کیلئے دیے گئے اشتہار میں پروفیشنل کرکٹ کے کھلاڑی یا کوچ کی حیثیت سے تجربہ ضروری قرار دیا گیا ہے۔اشتہار میں کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کی مینٹورنگ اور ڈیولپمنٹ کا ٹریک ریکارڈ مزید پڑھیں

پیرس اولمپکس: پاکستانی شوٹر غلام مصطفیٰ آج ایکشن میں ہونگے

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کے شوٹر غلام مصطفیٰ بشیرآج پیرس اولمپکس میں 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلوں میں ایکشن میں ہوں گے۔پیرس اولمپکس کیلئے جانے والے 7 ایتھلیٹس میں سے اب پاکستان کے دو ایتھلیٹس ہی باقی ہیں جن میں سے ایک جی ایم بشیر اتوار کو ایکشن میں ہوں گے۔جی ایم بشیر 25 مزید پڑھیں