ممبئی: بالی وڈ انڈسٹری کے سپر اسٹار عامر خان کے صاحبزادے جنید خان ایک تھائی فلم کے ری میک میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ بھاری میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعوی کیا ہے کہ تھائی فلم کا نام ’ون ڈے‘ ہے اور یہ ایک رومانس ڈراما ہے، عامر خان نے اس کے ری میک رائٹس مزید پڑھیں
زمرہ:
لیتھوانیا کے وزیراعظم نے صدر کو استعفی پیش کر دیا
لیتھوانیا کے وزیراعظم کرسیانس کارینس نے اپنا استعفی صدر ایڈگر رینکیویکس کو پیش کر دیا ہے۔ کارینز نے سوشل میڈیا پراس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ لیتھوانیا کے مستقبل کےلیے میں اپنی کوششیں جاری رکھوں گا۔ کارینز نے کہا کہ ایک معنی خیز اور مثبت تبدیلی،خوشحالی اور اقتصادی ترقی کی جانب گامزن مضبوط مزید پڑھیں
شمالی کوریا: واشنگٹن جوہری جنگ کا جنونی ہے، جسمانی طاقت کا استعمال واحد حل ہے
شمالی کوریا کے وزیر دفاع کانگ سن۔نام نے کہا ہے کہ امریکہ، یورپ اور شمال مشرقی ایشیاء میں عسکری تناو کو ہوا دے رہا ہے ۔ علاقے اور کوریا جزیرہ نما میں امن و استحکام کا واحد راستہ "جسمانی طاقت ” کا استعمال ہے۔ کانگ نے روس میں شمالی کوریا کے نمائندہ دفتر کی وساطت مزید پڑھیں
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف 18اگست کوملک گیر احتجاج ہوگا، حافظ نعیم
کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مایوس ہونے کے بجائے اپنے مسائل کے حل اور حق کے لیے کرپٹ اور نااہل حکمران ٹولے کے خلاف مزاحمت اور ان سے نجات کے لیے جدوجہد کریں،امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر نگراں حکومت کی جانب سے مزید پڑھیں
اسلامی ریاست میں جتھہ بازی کی کوئی گنجائش نہیں، احسن اقبال
لاہور:مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے جڑانوالہ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ریاست میں جتھہ بازی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، تمام سیاسی جماعتوں اور علما کو معاشرے میں ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔ مزید پڑھیں
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام آفیشلز معطل، نو ٹیفکیشن جاری
اسلام آباد:پاکستان اسپورٹس بورڈ(پی ایس بی)نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام آفیشلز کو معطل کر دیا۔ وزیراعظم آفس کی ہدایات پر معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ کی نگرانی میں ملک بھر میں کلبوں کی اسکروٹنی کروائی جائے۔ پی ایس بی کی زیرِ نگرانی پی ایچ ایف مزید پڑھیں
ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کا اضافہ
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں 11 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے مزید پڑھیں
ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل انتقال کرگئے
کراچی: ایم کیو ایم (پاکستان) کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ ترجمان ایم کیو ایم نے بتایا کہ کنور نوید جمیل نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ واضح رہے کہ کنور نوید جمیل برین ہیمرج کے باعث کئی ماہ ہسپتال میں زیر علاج رہے اور کچھ ماہ قبل ہی گھر مزید پڑھیں
افغانستان میں سیاسی جماعتوں پر پابندی: ‘فیصلے پر کوئی حیرت نہیں ہے’
پشاور — افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے ملک میں سیاسی جماعتوں پر پابندی کے اعلان کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔ بدھ کو ایک فیصلے میں طالبان کے وزیرِ انصاف عبدالحکیم شرعی نے سیاسی جماعتوں پر پابندی کا اعلان کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایسی سرگرمیاں مزید پڑھیں
جینن کیمپ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ،1 فلسطینی شہید
مغربی کنارے کے پناہ گزین کیمپ جنین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا جس سے اس ماہ شہادتوں کی تعداد 10 سے تجاوز کرگئی۔ خبر کے مطابق، اسرائیلی قوتوں نے نوجوان کو جنین میں چھاپا مار کارروائی کے دوران شہید کیا، نوجوان کی شناخت 32 سالہ مصطفیٰ الکستونی کے نام سے مزید پڑھیں