فوجی عدالتوں میں ٹرائل: جسٹس یحییٰ نے بھی فل کورٹ بینچ  کا مطالبہ کر دیا

فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل کے خلاف کیس میں جسٹس منصور علی شاہ کے بعد جسٹس یحییٰ آفریدی نے بھی فل کورٹ بینچ تشکیل دینے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ کیس سننے والے بینچ میں موجود ججز کے تحریری اعتراضات انتہائی سنجیدہ ہیں جنھیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ مزید پڑھیں

عجمان میں 40 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی

عجمان:متحدہ عرب امارات کے شہر عجمان میں 40 منزلہ رہائشی عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے عمارت کی کئی منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ عجمان پولیس نے رہائشی عمارت میں لگی آگ کی فوٹیج سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ عمارت کے رہائشیوں کو با حفاظت نکال لیا گیا مزید پڑھیں

پاکستان کے ساتھ دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کا عزم برقرار ہے ،امریکا

واشنگٹن:امریکا  نے کہا  ہے کہ پاکستان کے ساتھ خطے میں دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کا عزم برقرار ہے، پاکستان نے انسداد دہشت گردی کے لیے بہت سے اقدامات کئے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان تمام دہشت گرد گروہوں پر پابندی یقینی رکھنے کیلئے اقدامات کرتا رہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا مزید پڑھیں

مودی سے سوال کرنے والی خاتون رپورٹر کی آن لائن ٹرولنگ؛ وائٹ ہاؤس کی مذمت

نئی دہلی —  وائٹ ہاؤس نے صدر بائیڈن اور بھارتی وزیرِ اعظم کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران نریندر مودی سے بھارت میں جمہوری اقدار اور اقلیتوں سے متعلق سوال پوچھنے والی خاتون رپورٹر کو ہراساں کرنے کی مذمت کی ہے۔ امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے ایک بیان میں بتایا مزید پڑھیں

بلوچستان میں بجلی کی 18گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ، عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی

کوئٹہ:بلوچستان میں بجلی کا شارٹ فال 1700میگاواٹ سے تجاوز کرگیا جس کے باعث 8 گھنٹے سے لیکر 18گھنٹے کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی۔  بلوچستان میں اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافے کی وجہ صوبے کیلئے دستیاب بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ ہے۔ صوبے کو مزید پڑھیں

ذر محمد گوندل کا بھی تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان

منڈی بہاالدین: سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل نے بھی تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ نذر محمد گوندل کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی مذمت کرتا ہوں اور پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے، اداروں کے ساتھ تصادم کی سیاست پر یقین نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید پڑھیں

سوڈان، پیرا ملٹری فورسسز کا دو روزہ یکطرفہ فائر بندی کا اعلان

سوڈان میں 15 اپریل سے ابتک  ملکی فوج کے ساتھ تصادم کرنے والی ریپی فوج کے خلاف ملکی فوج کے خلاف ڈ سپورٹ فورس کے کمانڈر محمد ہمدان داگالو نے آج سے شروع ہونے والی دو روزہ فائر بندی کا اعلان کیا ہے۔ داگالو نے فیس بک  پر اپنے صوتی پیغام میں   کہا ہے کہ مزید پڑھیں

22 سالہ بھارتی یوٹیوبر ٹریفک حادثے میں ہلاک

رائےپور: معروف بھارتی یوٹیوبر اور کامیڈین دیو راج پٹیل ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 22 سالہ دیو راج پٹیل ریاست چھتیس گڑھ کے علاقے رائے پور میں ایک ٹریفک حادثے میں ہلاک جبکہ ان کا دوست شدید زخمی ہوا ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق یوٹیوبر اپنے دوست کے ساتھ بائیک پر سفر کے دوران تیز مزید پڑھیں

مائیکل جیکسن کے ہمشکل نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں ڈال دیا

ورجینیا: آنجہانی پاپ گلوکار اور ڈانسر مائیکل جیکسن کے ہمشکل نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مائیکل جیکسن سے حیرت انگیز مماثلت رکھنے والے فیبیو جیکسن کا تعلق برطانیہ سے ہے جو کہ ٹک ٹاک اسٹار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں۔ عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکار مائیکل جیکسن سے مزید پڑھیں

فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل پر حکم امتناع کی استدعا مسترد

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل کے خلاف حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔ اٹارنی جنرل کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی کہ اس وقت کسی سویلین کا ٹرائل نہیں چل رہا۔ فوجی عدالتوں میں ابھی جو کارروائی چل رہی ہے وہ فوج کے اندر سے معاونت مزید پڑھیں