فضل الرحمان کی شہباز شریف اور زرداری سے ملاقاتیں، ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے پر غور

 اسلام آباد: وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو تجویز دی ہے کہ پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے اور وہ اس حوالے سے پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو بھی قائل کریں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی، جس میں مزید پڑھیں

پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیم اور سیکیورٹی اسٹاف میں تصادم کے بعد حالات کشیدہ

 لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں احتجاجی طلبا اور سیکیورٹی اسٹاف کے درمیان ہونے والے تصادم کے بعد صورت حال کشیدہ ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق طلبا تنظیم نے وائس چانسلر کے دفتر کے باہر احتجاج کیا اور ٹائر نذر آتش کیے جس پر انہیں سیکیورٹی اسٹاف نے منتشر کرنے کی کوشش کی تو تصادم ہوگیا۔ تصادم کے بعد مزید پڑھیں

پنجاب فلم سینسر بورڈ کو تحلیل کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

 لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب فلم سینسر بورڈ کو تحلیل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر سیکرٹری اطلاعات و نشریات سلوت سعید نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں : پنجاب فلم سینسر بورڈ مذاق بن گیا، 2 روز میں دو نوٹیفکیشن جاری مزید پڑھیں

سجل علی ’امراؤ جان ادا‘ کے کلاسک کردار میں نظر آئیں گی

  کراچی: پاکستان کی معروف فنکارہ سجل علی ’امراؤ جان ادا‘ کے کلاسک کردار میں نظر آئیں گی۔ اردو ادب کا کلاسک ناول ’امراؤ جان ادا‘ مرزا ہادی رسوا نے 1899 میں لکھا تھا اور اس میں انیسویں صدی کی ثقافت، معاشرت اور محلات کی زندگی کو دکھایا گیا ہے۔ کلاسک ناول پر مبنی متعدد فلمی پروجیکٹ مزید پڑھیں

ماہرہ خان نے شاہ رخ کے ساتھ اپنی تصویر پر جذباتی کیپشن ڈال دیا

 لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی فلم ’رئیس‘ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ شاہ رخ خان اور ماہرہ خان نے 2017 میں راہول ڈھولکیہ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’رئیس‘ میں کام کیا تھا۔ بالی وڈ کنگ کی نئی فلم مزید پڑھیں

شعیب ملک کا ثانیہ مرزا کو ٹینس کیریئر کے اختتام پر شاندار خراج تحسین

 لاہور: پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو اپنے کیریئر کے اختتام پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ شعیب ملک نے ٹویٹر پر ثانیہ مرزا کی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ آپ کھیلوں میں موجود خواتین کیلئے ایسی امید تھیں جس کی بہت مزید پڑھیں

ممتاز نعت خواں مظفر وارثی کی 12 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

 لاہور: اردو کے ممتاز شاعر اور نعت خواں مظفر وارثی کی 12 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔  مظفر وارثی 23 دسمبر 1933ءکو میرٹھ میں پیدا ہوئے تھے، ان کا اصل نام محمد مظفر الدین صدیقی تھا، آپ کی وجہ شہرت لازوال حمد اورنعتیں تخلیق کرنا بنا۔ وہ  ایک خوش گو شاعر تھے اور قیام پاکستان کے بعد مزید پڑھیں

امریکہ: نیشنل آرکائیوز کی سابق صدور اور نائب صدورز کو اپنا نجی ریکارڈ دوبارہ چیک کرنے کی درخواست

ویب ڈیسک —  امریکہ کے نیشنل آرکائیوز نے جمعرات کو سابق صدور اور نائب صدور کے نمائندوں کو ایک خط لکھا جس میں ان سے درخواست کی گئی کہ وہ صدارتی ریکارڈ ز ایکٹ کی تعمیل کو یقینی بنائیں ۔ ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ خطوط سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، باراک اوباما مزید پڑھیں

اسحاق ڈارنےعمران خان کو معیشت پر براہ راست مذاکرے کا چیلنج دیدیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سابق وزیراعظم عمران خان کومعیشت پر براہ راست مذاکرے کاچیلنج دیتےہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ملکی معیشت خراب کی، نیازی کی تباہی آج ہماری حکومت ٹھیک کررہی ہے۔معیشت کی تمام اعشاریوںکا بیڑا غرق کیا. آپ لائیو مذاکرہ کرلیں لوگوں کو گمراہ نہ کریں. وفاقی وزیر مزید پڑھیں

اسرائیلی طیاروں نے جمعہ کی صبح غزہ پر 15 میزائل داغ دیے

غزہ: جنین کیمپ میں دس فلسطینیوں کی شہادت کے بعد اسرائیل نے غزہ پر ڈرونز اور لڑاکا طیاروں سے حملہ کردیا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے جمعہ کی صبح غزہ پر 15 میزائل داغے جس میں المغازی اور الزیتون مہاجر کیمپس کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں تاحال کسی قسم مزید پڑھیں