’’گیس، بجلی پیٹرول کی قلت ہو! کافی نہ بن سکے تو ترانہ گانا مشکل ہے‘‘

پاکستان انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشناہ شاہ کی حالیہ ٹوئٹ نے سوشل میڈیا پر نیا محاذ کھول دیا۔ اداکارہ نے ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ میں اپنے ملک سے محبت کرتی ہوں، اپنی شناخت سے پیار بھی کرتی ہوں اور اپنے ملک کے لوگوں سے پیار بھی کرتی ہوں لیکن گھر میں مزید پڑھیں

روسی فوج کے ساتھ دونیتسک میں گھمسان کی جنگ ہو رہی ہے، صدر زیلنسکی

یوکرین کے  صدر ولا دیمر زیلنسکی  نے بتایا ہے کہ روسی فوج کے ساتھ سب سے زیادہ گھمسان  کی جنگ  دونتسک    سے منسلک  بہموت  اور وگلیدار شہروں میں ہو رہی ہے۔ اپنے یومیہ ویڈیو پیغام میں زیلنسکی نے یوکرین میں جاری جنگ کے حوالے سے پیش رفت کے بارے میں  آگاہی کرائی۔ انہوں نے بتایا مزید پڑھیں

ترکیہ کی مقبوضہ القدس میں یہودی عبادتگاہ پر حملے کی مذمت

  مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی عبادت گاہ پر فائرنگ سے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ اسرائیل محکمہ پولیس  نے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ حملہ آور نے  نیوے یاکوو   نامی ایک غیرقانونی یہودی کالونی   میں واقع   یہودی  عبادت گاہ میں  گھستے  ہوئے  فائر کھول دیا۔ اس حملے میں 7 شہری ہلاک جبکہ تین مزید پڑھیں

ترک وزیر خارجہ کے قرآن کریم کی بے حرمتی اور آذربائیجان سفارتخانے پر حملے پر اہم بیانات

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا کہنا ہے کہ "ہماری مقدس کتاب قرآنِ کریم کی بے حرمتی  کے لیے اظہار رائے کی آزادی کا سہارا لینا  یا دہرے  معیار کے طور پر پیش کرنا ناکافی ہے۔ چاوش اولو نے استنبول میں ترک یوتھ فاؤنڈیشن کے "ینگ ڈپلومیٹس اکیڈمی”  منصوبے  کے دائرہ کار  میں  "کاروباری اور مزید پڑھیں

بلوچستان میں بارش، برفباری، سیاحوں نے کوئٹہ و زیارت کا رخ کرلیا

کوئٹہ: کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں بارشوں اور برفباری کا دوسرا اسپیل شروع ہو گیا جس نے جہاں موسم کو دلفریب بنادیا ہے وہیں مشکلات بھی بڑھادی ہیں۔کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں برفباری اور بارش کا دوسرا اسپیل شروع ہو گیا۔ ایسے میں سیاحوں نے کوئٹہ اور زیارت کا رخ کرلیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مزید پڑھیں

بھارت نے 12پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کر دیا،106 ماہی گیرتاحال بھارتی جیلوں مقید

کراچی: بھارت نے 12پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کر دیا۔9ماہی گیر ضلع ٹھٹھہ سجاول جبکہ 3 کراچی کے رہائشی ہیں۔ رہائی پانے والے ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر لاہور میں پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ماہی گیروں کو ایدھی فاؤنڈیشن کے ذریعے جلد کراچی منتقل کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کو مزید پڑھیں

پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر کا ’نشے کی حالت‘ میں طالب علم پر مبینہ تشدد، مقدمہ درج

 لاہور: پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر نے نشے کی حالت میں طالب علم پر تشدد کیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ پنجاب یونیورسٹی میں استاد اور طالب علم کے درمیان جھگڑے کا معاملے پر پولیس نے پروفیسر منور صابر کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔ ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ڈاکٹر مزید پڑھیں

فراڈیوں نے ساحر علی بگا اور فضا علی کے کنسرٹ کے نام پرعوام کو لوٹ لیا

لاہور: نامعلوم افراد نے گلوکار ساحر علی بگا اور فضا علی کے نام پر کنسرٹ کے ٹکٹس بیچ کر عوام کو لوٹ لیا۔ گلوکارہ اور اداکارہ فضاعلی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ ساحر علی بگا اور ان سمیت عوام کے ساتھ  بڑا فراڈ ہوا ہے۔ مزید پڑھیں

پاکستان کی پہلی فنکارہ عروج آفتاب گریمی شو میں پرفارم کریں گی

نیویارک: پاکستانی کی گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ عروج آفتاب گریمی ایوارڈ شو میں پرفارم کرکے ریکارڈ قائم کریں گی۔ عروج آفتاب، انوشکا شنکر کے مدمقامل گریمی کیلئے منتخب اپنے گانے ’ادھیڑو نہ‘ پر پرفارم کریں گی۔ گلوکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو خبر سے آگاہ کیا اور انہوں نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ان مزید پڑھیں

شاہ رخ کی ’پٹھان‘ کا تین دن میں 313 کروڑ کا ریکارڈ توڑ بزنس

 ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’پٹھان‘ نے صرف تین دن میں پوری دنیا سے 313 کروڑ بزنس کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔ یہ کسی بھی فلم کا ہندی سینما میں ابتدائی تین دن کا سب سے بڑا بزنس ہے اور ’پٹھان‘ نے اس ریکارڈ کے ساتھ ’کے جی ایف ٹو‘ کو پیچھے مزید پڑھیں