کراچی: بھارت نے پاکستانی ویب سیریز سیوک دی کنفیشنز پر پابندی لگا دی۔ رپورٹ کے مطابق ویڈلی( Vidly) ٹی وی اور او ٹی ٹی پلیٹ فارم سے پیش کر دہ سیوک دی کنفیشنزہندوستان میں 1984 اور 2022 کے درمیان سچی کہانیوں پر مبنی ہے۔ویب سیریز ہندوستان میں ہندوتوا کی تحریک اور ملک میں ہونیوالے اقلیتوں مزید پڑھیں
زمرہ:
برطانیہ میں برفباری سے مواصلاتی نظام درہم برہم، پروازیں منسوخ، اسکول بند
لندن: برطانیہ میں شدید برفباری سے مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا۔ ڈیڑھ سو کے قریب پروازیں منسوخ۔ اسکول بھی بند کردیئے گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے علاقے ایبر ڈین شائر میں درجہ حرارت منفی 15 تک گر گیا جبکہ ویلزمیں درجہ حرارت منفی 8ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹس میں مزید پڑھیں
الخدمت کا سندھ بھر کے2ہزار خاندانوں کیلئے ونٹر پیکج
کراچی:الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ہرسال موسم سرماکے موقع پرغریب اورنادارخاندانوں کو ونٹرپیکج فراہم کیاجاتاہے۔ رواں برس بھی 2ہزار سے زائد خاندانوں میں ونٹرپیکج تقسیم کیا گیا۔ الخدمت کی جانب سے سانگھڑ، مٹیاری، کشمور، شہداد کوٹ،دادو،جیکب آباد اورگھوٹکی سمیت سندھ بھرکے تمام اضلاع میں2000سے زائدمستحق خاندانوں کو ونٹرپیکج فراہم کیاگیا، جس میں رضائیاں،تکیے، گرم کپڑے مزید پڑھیں
امریکی شہری کا مارخور کا ایک لاکھ 5 ہزار ڈالر میں شکار
چترال:خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں ایک امریکی شہری نے ایک لاکھ 5 ہزار ڈالر کے عوض کشمیری مارخور کا شکار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی شہری کلیپر ٹوڈکیون نے چترال شہر کے نواحی گاوں شاشا کنزروینسی میں 9 سالہ مارخور کا ٹرافی شکار کیا ہے۔ جس کیلیے انھوں نے ایک لاکھ 5 ہزار مزید پڑھیں
صدر مملکت نے بیرونی سرمایہ کاروں کو تحفظ دینے کا بل منظور کرلیا
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بیرونی سرماریہ کاروں کو تحفظ دینے کے بل کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کی منظوری کے بعد آئین کے آرٹیکل 70 ایک اور 75 کے تحت غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ اور سرمایہ مزید پڑھیں
آئی سی سی نے راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو 2منفی پوائنٹس دے دیئے
دبئی:راولپنڈی کی پچ کو آئی سی سی کی جانب سے ایوریج سے کم ریٹنگ ملی ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے راولپنڈی ٹیسٹ میچ کی پچ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے 2 منفی پوائنٹس دے دیئے۔ آئی سی سی کی جانب سے راولپنڈی ٹیسٹ میچ کی پچ کو 2منفی پوائنٹس دیئے مزید پڑھیں
نیوزی لینڈ : وزیراعظم نے اپوزیشن رہنما کو مغرور کہنے پرمعافی مانگ لی
آکلینڈ:نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعت کے رکن کو مغرور کہنے پر معافی مانگ لی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ میں پرجوش بحث کے دوران وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے ایک مسئلہ اٹھایا تو اس دوران اپوزیشن پارٹی کے رہنما نے ان سے ایک ایسے موقع کی مثال دینے کو مزید پڑھیں
طلبا کو کیا پڑھانا ہے یہ طے کرنا حکومت کا کام ہے، سندھ ہائی کورٹ
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے پرائمری سے کالج تک نصاب میں قرآن پاک بمعہ ترجمہ شامل کرنے کی درخواست پر ریمارکس دیئے ہیں کہ کیا پڑھانا ہے یہ طے کرنا حکومت اور اسمبلی کا کام ہے۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے پرائمری سے کالج تک نصاب میں قرآن پاک مزید پڑھیں
فلسطین امتِ مسلمہ کا ایسا مسئلہ ہے جس سے خون رس رہا ہے، طاہر اشرفی
اسلام آباد:وزیرِ اعظم شہباز شریف کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین امتِ مسلمہ کے ایسے مسئلے ہیں جن سے خون رس رہا ہے، او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کا دورہ پاکستان کی کامیابی ہے۔ طاہر اشرفی نے کہاکہ اسلامی تعاون تنظیم کے مزید پڑھیں
وفاقی حکومت نے ریکوڈک مائننگ کمپنی کو کیپٹل ویلیو ٹیکس سے چھوٹ دیدی
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ریکوڈک سے متعلق منصوبوں کی منظوری کے بعد ریکوڈک مائننگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کو کیپٹل ویلیو ٹیکس سے چھوٹ دیدی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے باضابطہ طور پر ایس آر او نمبر 2200 (I) / 2022 جاری کردیا، جس کے مزید پڑھیں