حکومت آنے پر شہباز شریف اپوزیشن کو ورکنگ ریلیشن کی دعوت دیں گے ،احسن اقبال

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمااحسن اقبال نے کہاہے کہ حکومت آنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اپوزیشن کو ورکنگ ریلیشن بنانے کے لیے دعوت دیں گے ،تحریک انصاف اداروں کے خلاف مہم چلاکر ثابت کررہی ہے کہ ان کے پیچھے دشمن ملک کی قوتیں ہیں جو پاکستان کے حالات خراب کررہے ہیں ۔ مزید پڑھیں

خط کے معاملے میں سازش ثابت ہوئی تو استعفی دے کر گھر چلاجاؤنگا، وزیر اعظم

اسلام آباد: نومنتخب وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خط کے معاملے میں سازش ثابت ہوئی تو استعفی دے کر گھر چلاجاؤنگا، خط سے متعلق پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کو آن کیمرہ بریفنگ دی جائے گی۔ نومنتخب وزیر اعظم نے قو می اسمبلی میں افتتاحی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ عسکری حکام مزید پڑھیں

عوام کا سڑکوں پہ آنے پر شکریہ، عمران خان: سابق وزیراعظم سے اظہار یکجہتی، مظاہرے و ریلیاں

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے عوام کا سڑکوں پہ آنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں پاکستانی سڑکوں پر امڈ آئے ہیں۔ قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم کی حمایت میں ملک گیر مزید پڑھیں

یمن: حوثی 72 دفعہ فائر بندی کی خلاف ورزی کر چکے ہیں

یمن فوج نے ایرانی حمایت کے حامل حوثیوں کو 72 دفعہ فائر بندی کی خلاف ورزی کرنے کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔ یمن مسلح افواج کے اطلاعاتی مرکز کے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی اقوام متحدہ کی اعلان کردہ فائر بندی کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بیان کے مطابق مزید پڑھیں

وفاقی کابینہ میں کس جماعت سے کتنے لوگ شامل ہوں گے، تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آ باد: وزارت عظمیٰ کے لیے متحدہ اپو زیشن کے امیدوار شہباز شریف نے کابینہ کی تشکیل کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مشاورت شروع کر دی ہے۔ ذ رائع کے مطابق کابینہ میں مسلم لیگ ن کے12وزراء اور پیپلز پارٹی کے 7 وزراء ہوں گے جبکہ جے یو آئی ف کو 4، ایم کیو مزید پڑھیں

عمران حکومت گرانےکی سازش کے مبینہ مراسلےکی تحقیقات کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی حکومت گرانے کی سازش کے مبینہ مراسلے کی تحقیقات کی درخواست خارج کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر مِن اللہ نے شہری مولوی اقبال حیدر کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار مولوی اقبال حیدر نے مؤقف اختیار کیا کہ اپوزیشن جماعتوں نے مزید پڑھیں

گوگل کے ماہرین کا اینڈرائڈ 13 میں نیا فیچر متعارف کرانے کا امکان

خبریں ہیں کہ گوگل موبائل فون آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ کے نئے ورژن یعنی اینڈرائڈ 13 پر ایسے فیچر کو متعارف کرانے پر کام کرنے میں مصروف ہے، جس کے تحت ایک ہی سم پر متعدد نمبرز چلائے جا سکیں گے۔ جی ہاں، گوگل کے ماہرین اینڈرائڈ 13 میں نیا فیچر متعارف کروانے جارہے ہیں جس مزید پڑھیں

مبینہ خط کی تحقیقات کا معاملہ، درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے مبینہ دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کروانے، سابق وزیراعظم عمران خان اور دیگر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے اور سنگین غداری کا مقدمہ چلانے کے لیے مولوی اقبال حیدر کی جانب سے دائر درخواست پر ابتدائی دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے یا مزید پڑھیں

لاہور،مختلف ٹریفک حادثات ،5افراد جاں بحق ،3زخمی

لاہور:لاہور میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں دو خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق اورتین زخمی ہو گئے۔ پہلا حادثہ مانگا منڈی کی حدود میں ہوا جہاں ملتان روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے خواتین کو کچل دیاجس کے نتیجہ میں دو خواتین موقع پر ہی جاں بحق اوردوزخمی ہو گئیں۔جاں بحق خواتین کی نعشیں مزید پڑھیں

نئی حکومت میں کس جماعت کو کون سی وزارت ملے گی طے پانا شروع ہوگیا

اسلام آباد: نئی حکومت میں کس جماعت کو کون سی وزارت ملے گی طے پانا شروع ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں میں نئی حکومت سازی کے فارمولے پر مشاورت جاری ہے، کس کو نئی حکومت میں کیا ملے گا معاملات خوش اسلوبی سے طے پانا شروع ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مزید پڑھیں