پی ایس کیو سی اے ہیڈکوارٹر کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنیکا بل منظور

اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) کا ہیڈکوارٹر کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے سے متعلق ترمیمی بل 2022ء کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ اورسینیٹر رخسانہ زبیری نے ترمیمی بل کی مخالفت کی۔سینیٹر کامران مرتضیٰ مزید پڑھیں

تاحیات نااہلی کیخلاف فیصل واوڈا کی درخواست مسترد

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا اور محفوظ شدہ فیصلے میں کہا گیا کہ طویل عرصے تک کمیشن مزید پڑھیں

محسن بیگ کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ ،صحافیوں کا ملک گیر احتجاج ،سیاسی و مذہبی رہنمائوں کی مذمت

اسلام آباد:صحافی محسن جمیل بیگ کو گرفتار کرکے ایڈیشنل اینڈ سیشن کورٹ میں پیشی کیلیے لایا جارہاہے اسلام آباد (خبر ایجنسیاں+مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گھر سے گرفتار کیے گئے سینئر صحافی و تجزیہ کار محسن جمیل بیگ کو اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔عدالت نے مزید پڑھیں

تحریک عدم اعتماد ،جہانگیر ترین گروپ کا اپوزیشن کا ساتھ دینے پر غور

لاہور/ اسلام آباد (صباح نیوز) تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر جہانگیر ترین گروپ نے اجلاس میں جہانگیر ترین کو حتمی فیصلے کا اختیار دیدیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ارکان نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ کھل کر حکومت مخالف لائحہ عمل اختیار کیا جائے ۔ ارکان نے مسلم لیگ ن کے ساتھ مزید پڑھیں

بانی ایم کیو ایم سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، گورنر سندھ

 کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ بانی ایم کیو ایم سمیت کسی بھی پاکستان مخالف شخص سے بات نہیں ہوسکتی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر ہاﺅس میں وزیراعظم عمران خان کے احساس پروگرام کے تحت ’کوئی بھوکا نہ سوئے‘ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پروگرام مزید پڑھیں

چیف جسٹس آف پاکستان نے جسٹس اعجاز الاحسن کو اہم انتظامی ذمہ داریاں سونپ دیں

 اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کو اہم انتظامی ذمہ داریاں سونپ دیں۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کو اہم ذمہ داریاں سونپیں جس مزید پڑھیں

لاہور ہائی کورٹ نے خصوصی افراد کی سہولیات کے کیس کا فیصلہ جاری کردیا

 لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے خصوصی افراد کی سہولیات کیلئے دائر درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں کی جانب سے خصوصی افراد کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ سب مزید پڑھیں

پٹرول کی قیمت میں کمی کیلئے کوئی جادوکا چراغ ہے تواپوزیشن بتائے، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بڑھنے پرحکومت قیمت نہ بڑھائے توکیا کرے۔ وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ بین الاقوامی منڈی میں تیل60 سے95 ڈالرپرپہنچ جائے توحکومت قیمت کیسے نہ بڑھائے۔ اپوزیشن کے پاس کوئی جادو کا چراغ ہے توبتائے۔ اپوزیشن کی مزید پڑھیں

امریکی اور فرانسیسی صدور کی ٹیلی فونک ملاقات

صدرِ امریکہ جو بائڈن اور فرانسیسی صدر امینول ماکرون نے یوکیرین۔ روس کشیدگی کے  معاملے میں  تازہ پیش رفت پر غور کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے تحریری بیان کے مطابق بائیڈن اور میکرون کے درمیان یوکرین کے بحران کے بارے میں ٹیلی فون پر بات ہوئی۔ اپنے روسی اور یوکرائنی شراکت داروں کے حالیہ بات مزید پڑھیں

کراچی کیمپ، شرجیل خان،فواد عالم ،نعمان علی نے رپورٹ کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل دستیاب کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آج سے کراچی میں شروع ہوگا۔تربیتی کیمپ میں اظہر علی، فواد عالم، امام الحق، نعمان علی، ساجد خان، سعود شکیل اور زاہد محمود شرکت کریں گے۔ ریزرو کھلاڑی یاسر شاہ اور محمد عباس بھی کیمپ کا حصہ مزید پڑھیں