منجمد اثاثوں کا نصف متاثرین نائن الیون کودینے کا فیصلہ،افغانستان کا احتجاج

امریکی صدر نے افغانستان کے امریکہ میں منجمد  اثاثوں میں سے نصف نائن الیون حملوں کے متاثرین کو دینے  کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس کے مطابق افغانستان کے امریکہ میں منجمد سات بلین ڈالرز میں سے نصف افغانستان میں انسانی ہمدردی کے کاموں کے مزید پڑھیں

۔18 ویں ترمیم سے مسائل ہیں،اصلاح ناگزیر ہے،وزیراعظم

اسلام آباد( نمائندہ جسارت) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ 18 ویں ترمیم کے بعد بہت سے مسائل کا سامنا ہے، اختیارات صوبوں اور وفاق میں تقسیم ہو گئے، ملک میں بہت سی اصلاحات کی ضرورت ہے لیکن بل پاس کرانے کے لیے اکثریت کی ضرورت ہے، ہم قومی اسمبلی سے بل پاس کراتے ہیں مزید پڑھیں

انتہا پسند یہودیوں کا حلیہ بدل کر مسجد الاقصی میں داخل ہوتے کا انکشاف

انتہاپسند یہودیوں کے مسلمانوں جیسا حلیہ بنا کرمسلمانوں کے مقدس مقام مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ خبر کے مطابق، انتہاپسند یہودی مسلمانوں جیسا حلیہ بنا کرمسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے ہیں اوراپنی عبادت کرتے ہیں ۔ انتہاپسند یہودی تنظیم کے ایک کارندے کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد مقبوضہ  بیت المقدس کوفتح مزید پڑھیں

روسی بحریہ کی آبدوز آبنائے استنبول سے گزری

 روسی بحریہ کی روستوو نا دونو نامی آبدوز ابنائے استنبول سے گزری۔ بتایا گیا ہے کہ  آبنائے استنبول میں داخل ہونے والی یہ آبدوز ترکی کے مقامی وقت کےمطابق، بارہ بجکر بیس منٹ پر گزری ۔ یہ آبدوز بحیرہ اسود کی جانب  محو سفر تھی جسے ترک کوسٹ گارڈز کی کشتیوں نے  رقافت دی ۔ مزید پڑھیں

ارامکو کے 4 فیصد حصص سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کو منتقل کرنے کا فیصلہ

ریاض (صباح نیوز)سعودی ارامکو کمپنی کے چار فیصد حصص مملکت کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کو منتقل کیے جا رہے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایس پی اے کے توسط سے اس امر کا اعلان سعودی عرب کے ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سربراہ شہزادہ محمد مزید پڑھیں

جرمنی نے مسلسل تین برس میں سب سے زیادہ اسلحہ مصر کو فروخت کیا 

برلن: جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے اپنا تین روزہ دورہ مشرق وسطی مکمل کر لیا ہے۔ ان کے دورے کی آخری منزل مصری دارالحکومت قاہرہ تھی جہاں انہوں نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور اپنے ہم منصب سامح شکری سے ملاقاتاتیں کیں۔ جرمنی نے مسلسل تین برس کسی دیگر ملک کے مقابلے میں سب مزید پڑھیں

اپوزیشن وعدہ کرے،عدم اعتماد کے بعد اسمبلیوں سے استعفے دے گی،ملی یکجہتی کونسل

لاہور( نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ساڑھے تین سال میں ملک کا بیڑہ غرق کر دیا، وزیراعظم عمران خان استعفادیں‘ اپوزیشن جماعتوں کا وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانا آئینی طور پر درست ہے، لیکن مزید پڑھیں

لانگ مارچ میں پی ڈی ایم کو سہولت فراہم کریں گے،فواد چوہدری

اسلام آباد/ منڈی بہائوالدین (آن لائن) وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو لانگ مارچ میں سہولت فراہم کرنے کو تیار ہیں‘ ہمارا ایک کنٹینر خالی پڑا ہوا جو پی ڈی ایم کو کرایہ پر دیا جا سکتا ہے‘ تحریک عدم اعتماد منتوں، ترلوں اور سازشوں سے نہیں مزید پڑھیں

حکومت کے خاتمے کا فیصلہ چند روز میں واضح ہوجائیگا،ن لیگ

فیصل آباد (صباح نیوز) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدراورسابق صوبائی وزیرقانون راناثنااللہ خاں نے کہاہے کہ حکومت کے خاتمہ کافیصلہ چنددنوں تک واضح ہوجائے گا۔ عددی برتری مکمل ہے تاہم ہوم ورک جاری ہے۔ عدم اعتماد کے لیے اگرچہ 10 ارکان کی ضرورت ہے مگرحکومت میں شامل درجنوں ارکان اپنی ہی حکو مت سے مزید پڑھیں

پی ایچ ایف ہاکی لیگ قومی کھیل کی ترقی میں گیم چینجر ثابت ہوگی،سجاد کھوکھر

لاہور ( نمائندہ خصوصی)صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ پی ایچ ایف ہاکی لیگ قومی کھیل کی ترقی میں گیم چینجر ثابت ہوگی، پاکستان ہاکی کی تاریخ کی پہلی فرنچائز ہاکی لیگ کے کامیاب انعقاد کے لئے کنسلٹنٹس کا تقرر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلمان سرور مزید پڑھیں