خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف آج وزیراعظم ہاؤس میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں تمام وزرائے اعلیٰ، نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار، وزرائے اطلاعات، خزانہ، دفاع، منصوبہ بندی و ترقیات، تجارت، قانون و انصاف، آبی وسائل اور صوبائی چیف سیکرٹریز سمیت اعلیٰ حکام مزید پڑھیں

بھارتی انتخابات کے آخری مراحل میں عوام کو ہیٹ ویو کا سامنا 

نئی دہلی: بھارتی  دارالحکومت نئی دہلی میں 47 ڈگری سیلسیس تک بڑھنے کی پیشن گوئی کی گئی جبکہ بھارت میں انتخابات بھی آخری مرحلے داخل ہوگئے ہیں جس میں عوام کو شدید گرمی کا سامنا کرنا ایک چینلج بن گیا ہے۔ آٹھ ریاستوں اور وفاقی علاقوں کے 58 حلقوں میں 111 ملین سے زیادہ لوگ مزید پڑھیں

وزیراعظم نے بجٹ 2024 کے لیے ایف بی آر کی ٹیکس تجاویز کو مسترد کر دیا

Corruption will not be tolerated under any circumstances, Prime Minister Shehbaz Sharif اسلام آباد: وزیر اعظم  شہباز شریف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ 2024 کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو  کی دو بڑی ٹیکس تجاویز کو مسترد کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے مختلف اشیاء پر سیلز ٹیکس 18 فیصد مزید پڑھیں

عالمی عدالت انصاف کا حکم مظلوم  فلسطینی عوام کی فتح ہے، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطین میں اسرائیلی نسل کشی کے خلاف دائر مقدمے پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ مظلوم عوام کی فتح ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے مطابق اقوام متحدہ کے کمیشن آف انکوائری کو غزہ مزید پڑھیں

پنجاب  کابینہ  کی  بانی پی ٹی آئی  کیخلاف کارروائی کی منظوری

لاہور:پنجاب کابینہ نے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ بنانے کے الزام میں بانی پی ٹی آئی  اور دیگر کے خلاف کارروائی کی منظوری دے دی۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے  کہ بانی پی ٹی آئی مسلسل اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ بنا کر شیخ مجیب الرحمن بننے کی کوشش مزید پڑھیں

وزیر اعلیٰ کے پاس خود جاؤں گا اور صوبائی حکومت کی مدد کروں گا، گورنر خیبرپختونخوا

 اسلام آباد: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کی بہتری کیلیے سنی اتحاد کونسل کی حکومت کی مدد کروں گا، وزیراعلیٰ اگر نہیں آتے تو میں خود اُن کے پاس چلا جاؤں گا۔ اسلام آباد میں معروف کاروباری شخصیت اور سماجی کارکن کوثر عباس اور عدنان حیدر کی جانب سے دئیے کے مزید پڑھیں

کم عمری کی شادی بنیادی انسانی حقوق چھیننے کے مترادف، ایکسپریس فورم

 لاہور: کم عمری کی شادی کی بڑی وجہ بچوں کی فیصلہ سازی میں شمولیت نہ ہونا ہے جو کہ ا ن کے بنیادی انسانی حقوق چھیننے کے مترادف ہے، اس سے سنگین معاشی و معاشرتی مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ دوران زچگی ماں، بچے کی موت سمیت نفسیاتی، ذہنی و جسمانی مسائل سرفہرست ہیں، صرف پنجاب میںچائلڈ مزید پڑھیں

کوئی عدلیہ کا احترام نہیں کرے گا تو ہم سے بھی توقع نہ رکھے: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

 لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے کہا ہے کہ اگر عدالتوں کا احترام نہیں ہے تو ہم سے بھی کوئی توقع نہ رکھے کہ ہم ان کا احترام کریں گے۔ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے کہا کہ مزید پڑھیں

روس نے ماسکو کنسرٹ ہال حملے کی ذمہ داری داعش پر عائد کردی

ماسکو:روس نے  ماسکو کے کنسرٹ ہال میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری پہلی بار اسلامک اسٹیٹ گروپ  (داعش ) پر عائد کردی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے کنسرٹ ہال حملے میں داعش کو ملوث قرار دیتے ہوئے کہاکہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران ملک میں دہشت گردی کی بدترین کارروائی تھی۔ مزید پڑھیں

ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر کسی دہشتگردی کا نشانہ نہیں بنا، ابتدائی رپورٹ جاری

 تہران :ایران کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ  صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر کسی دہشت گردی کا نشانہ نہیں بنا، ہیلی کاپٹر اپنے پہلے سے طے شدہ راستے پر تھا اور پرواز کے راستے سے نہیں ہٹا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے ہیلی کاپٹر حادثے بارے مزید پڑھیں