خضدار: جھالاوان کمپلیکس ایریا میں پولیس موبائل گاڑی پر کیے گئے دہشت گرد حملے میں ڈرائیور شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایس پی اسکواڈ کو نشانہ بنایا گیا جس میں دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ ڈرائیور کے شہید ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس مزید پڑھیں
زمرہ:
ترکیہ، زلزلوں سے جانی نقصان بڑھتے ہوءے 44 ہزار 218 ہو گیا
6 فروری کو ترکیہ میں آنے والے زلزلے سے اموات کی تعداد 44 ہزار 218 تک جا پہنچی ہے۔ آفات و ہنگامی حالات کی انتظامیہ ڈائریکٹریٹ نے اعلان کیا ہے کہ 7.7 اور 7.6 کی شدت کے زلزلوں میں ابتک 44ہزار 218 افراد کی اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔ اصل زلزلوں کو بعد 9 ہزار مزید پڑھیں
پی ڈی ایم اور مریم نواز کے سپریم کورٹ کے ججز پر حملے شرمناک ہیں، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اور مریم نواز کے سپریم کورٹ کے ججز پر حملے شرمناک ہیں۔ عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم اور مریم نواز سپریم کورٹ کے جج حضرات پرشرمناک حملے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کر رہے مزید پڑھیں
ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کو 28 فروری کو عدالت پیشی کا حکم
اسلام آباد: ممنوعہ فنڈنگ کیس کے سلسلے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 28 فروری منگل کے روز عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو اگلے ہفتے (28 فروری بروز مزید پڑھیں
عمران خان حملے کی درست تفتیش نہ ہونے میں رانا ثناء ملوث ہیں، یاسمین راشد
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وزیر صحت یاسمین راشد نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان پر حملے کی درست تفتیش نہ ہونے میں رانا ثناء اللہ ملوث ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات صحیح نہیں ہو مزید پڑھیں
مودی حکومت پر اعلیٰ عدلیہ کے ریٹائر ججز کو ‘نوازنے’ کے الزامات، معاملہ ہے کیا؟
نئی دہلی — پاکستان میں ان دنوں اعلٰی عدلیہ کے بعض ججز کو سیاسی جماعتوں کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے تو وہیں بھارت میں بھی اعلٰی عدلیہ کے سابق ججز کو اہم سرکاری عہدوں پر تعینات کرنے کا معاملہ موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ جمعے کو اس حوالے سے چہ موگوئیاں مزید بڑھ مزید پڑھیں
ایران کا طویل فاصلے تک مار کرنے والا کروزمیزائل تیار کرنے کا دعویٰ
ویب ڈیسک — ایران کے پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران نے ایک ہزار 650 کلومیٹرز تک مار کرنے والا کروز میزائل تیار کرلیا ہے۔ خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق پاسدارن انقلاب ایرو اسپیس فورس کے سربراہ امیر علی حاجی زادہ نے ایران کے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ ”ہمارا مزید پڑھیں
‘گرفتاریاں علامتی تھیں، سچ مچ پکڑ لیا’، پی ٹی آئی وکیل کی عدالت میں دہائی
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی جیل بھرو تحریک میں پہلے روز گرفتاری دینے والے رہنماؤں کی بازیابی کے لئے ہونے والی سماعت میں پی ٹی آئی وکیل نے لاہور ہائیکورٹ میں بیان دیا ہے کہ ہم علامتی گرفتاری کیلئے گئے تھے لیکن انہوں نے سچ مچ گرفتار کرلیا۔ رہنماؤں رہا کرنے کا مزید پڑھیں
ظاہر شاہ قائم مقام چیئرمین نیب تعینات
ظاہر شاہ کو قومی احتساب بیورو (نیب) کا قائم مقام چیئرمین تعینات کر دیا گیا۔ قومی احتساب بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد شعیب اور ایڈیشنل ڈائریکٹر سید اظہار حسین شاہ کی جانب سے چیئرمین نیب کے عہدے پر عارضی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ظاہر شاہ کو قومی احتساب مزید پڑھیں
ایف آئی اے کی عمران خان کے طبی معائنے کیلئے بورڈ بنانے کی درخواست
اسلام آباد: ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے عمران خان کے طبی معائنے کے لیے بورڈ بنانے کی درخواست دے دی۔ ایف آئی اے کی جانب سے بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں دائر درخواست میں عمران خان کے طبی معائنے کے لیے پمز یا پولی کلینک اسپتال کا بورڈ بنانے کی استدعا کی مزید پڑھیں