عالمی کپ کا فائنل،صدر ایردوان میچ دیکھنے دوحہ جائیں گے

صدر رجب طیب ایردوان عالمی کپ فٹبال کا فائنل دیکھنے کےلیے آج قطر روانہ ہونگے۔ صدر ایردوان کو اس سلسلے میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت ملی تھی جس پر وہ یہ مقابلہ دیکھنے آج دوحہ روانہ ہونگے۔ عالمی کپ کا فائنل آج فرانس اور ارجنٹائن کے درمیان کھیلا جائے گا۔

امریکا میں معالجین کو ای میل کرنے پر  مریضوں سے معاوضہ وصول کیا جائے گا

واشنگٹن:امریکا میں معالجین کو ای میل کرنے پر اب مریضوں سے معاوضہ وصول کیا جائے گا۔ غیر ملکی  میڈیا کے مطابق امریکا کے اسپتالوں کے نظام مریضوں کی جانب سے معالجین کو بھیجے جانے والے پیغامات پر فیس عائد کرنے جارہے ہیں۔ معالجین کے مطابق آن لائن پیغامات کا جواب دینے کے لیے ان کا مزید پڑھیں

اردن میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کیخلاف مظاہرے

 عمان:اردن میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جاری احتجاج کے دوران پولیس کے مزید 2 اہلکار زخمی ہوگئے جکہ درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔  غیر ملکی  میڈیا  کے مطابق اردن کے پبلک سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے اپنے ایک بیان میں بتایا گیا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں فساد پھیلانے مزید پڑھیں

 صوبائی اسمبلیاں توڑنے کے شوشے عمرانی جرائم پر پردہ نہیں ڈال سکتے،سعد رفیق

 اسلام آباد:وفاقی وزیربرائے ریلوے وہوابازی خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلیاں توڑنے اورقبل ازوقت انتخابات کروانے کے شوشے /ہتھکنڈے، ممنوعہ فارن فنڈنگ، توشہ خانہ ڈکیتی، بے نامی جائیدادوں، خیرات خوری، آئین شکنی سمیت عمرانی جرائم پر کاروائی روک سکتے ہیں نہ پردہ ڈال سکتے ہیں۔ ان خیالات کاظہار خواجہ سعد رفیق مزید پڑھیں

اسمبلی توڑنے کیلئے ہمت چاہیے، عمران بزدل اور جھوٹے ہیں،اختیار ولی

 پشاور:پاکستان مسلم لیگ( ن) خیبر پختونخوا کے ترجمان اختیار ولی نے کہا ہے کہ اسمبلی توڑنے کے لیے ہمت چاہیے،  عمران بزدل اور جھوٹے انسان ہیں۔اختیار ولی نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ دونوں وزرائے اعلی کی موجودگی میں اسمبلیاں نہیں ٹوٹیں تو کبھی نہیں ٹوٹیں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مزید پڑھیں

اقلیتی برادری کو مکمل سیاسی اور مذہبی آزادی حاصل ہے، گورنر پنجاب

لاہور:گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہاہے کہ اقلیتی برادری کو مکمل معاشی، سیاسی اور مذہبی آزادی حاصل ہے۔ گورنر ہاوس میں کرسمس سے متعلق کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں گورنر بلیغ الرحمن، سینیٹر کامران مائیکل، بشپ آزاد مارشل اور ماڈریٹر چرچ آف پاکستان نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران خطاب مزید پڑھیں

اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان سے پی ڈی ایم کے اوسان خطا ہو چکے،عمر سرفراز چیمہ

 لاہور:پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما اور مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہاہے کہ صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان پر پی ڈی ایم کے اوسان خطا ہو چکے۔  ایک بیان میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ ملک معاشی تباہی کے دہانے پہنچ چکا ہے۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ مزید پڑھیں

پولیس اہلکاروں کی شہادت پر وزیراعلی کے پی نے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی

پشاور: وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے لکی مروت میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔  وزیر اعلی کے پی نے زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ محمود خان نے شہید ہونے والے اہلکاروں کی درجات بلندی اور لواحقین مزید پڑھیں

  قطر کی سیاسی قیادت نے ترقی و خوشحالی قابل تحسین ہیں،چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے قطر کے قومی دن کے موقع پر قطر کی قیادت اور عوام کو پاکستان کی پارلیمان، حکومت اور عوام کی جانب سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔  چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قطر کی سیاسی قیادت نے ترقی و خوشحالی کی جو منزلیں طے کی مزید پڑھیں