اذلان شاہ کپ: کوریا نے پاکستان 1-2 گول سے ہرادیا

ایبوہ:اذلان شاہ ہاکی کپ میں کوریا نے پاکستان کو 1-2 گول سے ہرا کر شکست دیدی۔ ملائشیا کے شہر ایبوہ میں کھیلے گئے میچ میں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں کوریا نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔پاکستان کی جانب سے چوتھے منٹ میں حنان شاہد نے فیلڈ گول مزید پڑھیں

جی۔7 ممالک کا روس کے خلاف جنگ میں یوکیرین کی امداد کو جاری رکھنے کا عندیہ

G7 ممالک نے اطلاع دی کہ یوکرین کی مرمت، بحالی اور اہم توانائی اور پانی کے بنیادی ڈھانچے کے دفاع میں مدد کے لیے ایک کوآرڈینیشن میکانزم قائم کیا جائے گا۔ جرمنی، امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، فرانس، اٹلی اور جاپان کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے نے جرمنی کے شہر مونسٹر میں 2 مزید پڑھیں

فلسطینی صدر کا امریکا سے اسرائیلی مظالم بند کرانے کا مطالبہ

رام اللہ: فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو فلسطینی علاقوں میں اصول و ضوابط اور عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں اور فلسطینیوں پر مظالم بند کرنے پر مجبور کرے۔ سرکاری بیان کے مطابق محمود عباس نے یہ مطالبہ امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن کے ساتھ فون مزید پڑھیں

اعظم سواتی کی مبینہ وڈیو، پارلیمانی لیڈرز پر مشتمل کمیٹی بنانے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو سے متعلق چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے پارلیمانی لیڈرز پر مشتمل کمیٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔ چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ سینیٹراعظم سواتی کی ویڈیو سے متعلق انکشاف قابل مذمت اور افسوسناک ہے، ان کے انکشاف سے مزید پڑھیں

چہروں کو بگاڑ کر مختلف وڈیوز شامل کی گئیں، اعظم سواتی کی وڈیو جعلی قرار

اسلام آباد : وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے سینیٹر اعظم سواتی کی وڈیو جعلی قرار دے دی۔ اس سلسلے میں جاری اعلامیے کے مطابق انٹرنیٹ پر پھیلائی جانے والی سینیٹر اعظم سواتی کے بارے میں وڈیو جعلی ہے۔ اعظم سواتی سے منسوب وڈیو اور آڈیو کا تفصیلی تجزیہ کیاگیا۔وڈیو اور آڈیو کا فریم ٹو مزید پڑھیں

ملک میں انارکی و افراتفری کا سماں، عوام غیرمحفوظ اور مایوس ہیں، سراج الحق

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں انارکی اور افراتفری کا سماں، عوام غیر محفوظ، مضطرب اور مایوس ہیں۔ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس اور ضلعی امیر کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کی مسلط کردہ تینوں حکمران جماعتوں نے مزید پڑھیں

پاکستان اور امارات کا معیشت سمیت تمام شعبوں میں تعاون مزید گہرا کرنے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان اورمتحدہ عرب امارات نے معیشت، تجارت، توانائی اور سرمایہ کاری سمیت تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ اتفاق رائے وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان مزید پڑھیں

ٹریفک حادثات سے متاثرہ افراد کا عالمی دن15نومبر کومنایاجائے گا

اسلام آباد:پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹریفک حادثات سے متاثرہ افراد کا عالمی دن15نومبر کومنایاجائے گااس دن کے منانے کا مقصد ان لوگوں کی یاد تازہ کرنا ہے جو کہ ٹریفک حادثات میں اپنے پیاروں سے بچھڑ چکے ہیں یا زخمی ہو کر معذوری کی زندگی بسرکررہے ہیں۔ اس دن کی مناسبت سے ٹریفک حادثات مزید پڑھیں

پرویزالٰہی نے صوبائی ٹاسک فورس برائے روڈ سیفٹی تشکیل دیدی 

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے صوبائی ٹاسک فورس برائے روڈ سیفٹی تشکیل دے دی، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں روڈ سیفٹی کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی ریسکیو کی رپورٹ کے مطابق ٹریفک حادثات میں روزانہ 10 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوتے ہیں، ہر 2 منٹ بعد پنجاب میں کہیں مزید پڑھیں